ٹی 20 ورلڈ کپ، محمد عامر کس سابق کرکٹر کے اسکواڈ میں شامل نہیں؟

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 42 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 20%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ شروع ہونے میں 30 روز باقی ہیں مگر ایک سابق کرکٹر نے سینیئر بولر محمد عامر کو اپنے اسکواڈ میں شامل نہیں کیا ہے۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ یکم جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں کھیلا جا رہا ہے۔ جہاں کرکٹ بورڈز میگا ایونٹ کے لیے اپنے اسکواڈز کا اعلان کر رہے ہیں وہیں سابق کرکٹرز نے ورلڈ کپ کے لیے اپنے اپنے پسندیدہ اسکواڈز کے نام بتا رہے ہیں۔ ایسے میں ایک سابق قومی کرکٹر نے سینیئر فاسٹ بولر محمد عامر کو اپنے 15 رکنی اسکواڈ سے ہی باہر کر دیا ہے۔

یہ سابق کرکٹر باسط علی ہیں جن کے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ میں سینئر بولر محمد عامر جگہ نہیں پا سکے ہیں۔ اپنے یوٹیوب چینل پر باسط علی نے میگا ایونٹ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا جس میں حیران کن طور پر محمد عامر کا نام شامل نہیں ہے۔بابراعظم ، محمد رضوان، صائم ایوب، فخر زمان، افتخار احمد، اعظم خان/عثمان خان، عرفان نیازی، شاداب خان، عماد وسیم، عباس آفریدی/عامر جمال، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف، اسامہ میر اور ابرار احمد۔

باسط علی نے نوجوان کرکٹرز محمد حارث، آغا سلمان اور محمد علی کو ریزرو کھلاڑیوں کے طور پر شامل کیا ہے۔واضح رہے کہ محمد عامر جنہوں نے حال ہی میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لیا تھا جس کے بعد ان کی قومی ٹیم میں 4 سال بعد واپسی ہوئی تھی تاہم وہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز میں اپنا کم بیک یادگار نہ بنا سکے اور چار میچوں میں صرف تین وکٹیں ہی حاصل کر سکے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

ٹی 20 ورلڈ کپ: وقار یونس کن کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں شامل کیا؟قومی ٹیم کے سابق کپتان و کوچ وقار یونس نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے اپنے قومی اسکواڈ میں شامل کرکٹرز کے نام بتادیے۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

ٹی20 ورلڈکپ؛ بازید خان نے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا بتادیاسابق کرکٹر نے اپنے اسکواڈ میں محمد حارث اور عامر جمال کو موقع دیا
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلانبھارت نے آئندہ ماہ امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

ٹی 20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ بورڈ کا منفرد انداز سب کو بھا گیا، ویڈیو وائرلنیوزی لینڈ نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے اسکواڈ کا اعلان کر دیا لیکن اس کے لیے انتہائی منفرد طریقہ اختیار کیا گیا۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

مشتاق احمد بنگلہ دیش کے اسپن بولنگ کوچ مقررسابق پاکستانی اسپنر ٹی 20 ورلڈ کپ کے اختتام تک بنگلہ دیشی ٹیم کے ساتھ کام کریں گے
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

پاک نیوزی لینڈ سیریز: قومی ٹیم کے اعلان پر محمد حفیظ کا ردعملپاک نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز کے لیے قومی ٹیم کے 17 رکنی اسکواڈ کے اعلان پر سابق کپتان محمد حفیظ کا ردعمل آگیا۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »