ٹوئٹر پر اصلی اور نقلی اعتزاز احسن کا معاملہ - BBC News اردو

  • 📰 BBCUrdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 89 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 39%
  • Publisher: 59%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

ٹوئٹر پر اصلی اور نقلی اعتزاز احسن کا معاملہ

گذشتہ کافی عرصے سے پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر اعتزاز احسن کے کئی ایسے ٹویٹ سامنے آ رہی ہیں جنھیں پڑھ کر انھیں جاننے والے حیران رہ جاتے ہیں اور سوچنے لگتے ہیں کہ پیپلز پارٹی کا ’دماغ‘ سمجھے جانے والے بیریسٹر اعتزاز احسن کو کیا ہو گیا ہے کہ وہ ایسی باتیں کرنے لگے ہیں جنھیں وہ خود ہمیشہ غلط اور خلافِ آئین اور قانون سمجھتے تھے۔

ویسے تو اعتزاز احسن کے نام سے متعدد اکاؤنٹ ہیں اور بعض اکاؤنٹ جو کہ ٹوئٹر پر موجود بھی نہیں لیکن پھر بھی انھیں ٹوئٹر اکاؤنٹ بنا کر تصویروں کی شکل میں مختلف واٹس ایپ گروپس پر شیئر کیا جاتا ہے۔ اسی طرح کا ایک اکاؤنٹ @therealaitezaz بھی ہے جس میں حال ہی میں اعتزاز احسن سے منسوب ایک بیان میں لکھا گیا کہ ’امر بالمعروف جلسے نے ثابت کر دیا ہے کہ خودمختار اور بیرونی مداخلت سے پاک پاکستان پاکستانیوں کی واحد منزل اور وزیرِ اعظم عمران خان ان کے محبوب لیڈر اور قائد ہیں۔...

اسی طرح کی بہت سی باتیں اس اکاؤنٹ سے کی جا رہی ہیں لیکن پیر کی صبح اعتزاز احسن کی بیٹی سمن احسن کا ایک ٹویٹ سامنے آیا جس میں انھوں نے واضح کیا کہ ان کے والد کے نام سے کئی جعلی اکاؤنٹ بنائے گئے ہیں جن کے ذریعے ٹویٹ کیے گئے پیغامات کو ان کے والد سے منسوب کیا جا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ میرے والد اگرچہ ٹوئٹر اکاؤنٹ زیادہ استعمال نہیں کرتے لیکن اصل میں ان کا یہ @therealaitzaz اکاؤنٹ ہے۔اب اگر سرسری طور پر دیکھا جائے تو @therealaitezaz اور @therealaitzaz ایک ہی اکاؤنٹ لگتا ہے لیکن غور سے دیکھنے پر اس...

اعتزاز احسن نے اپنے اصل اکاؤنٹ سے یہ ٹویٹ 30 جنوری، 2021 کو کی تھی اور اس میں انھوں نے سینیٹر شیری رحمان، پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما قمرالزمان کائرہ اور مرحوم سینیٹر رحمان ملک کو ٹیگ کر کے لکھا ہے کہ ’میں ٹویٹ کرنے پر یقین نہیں رکھتا کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ یہ آدھے سچ کا میڈیم ہے۔ البتہ مختلف ایڈریسز سے بہت سے جعلی ٹویٹ جاری کیے گئے ہیں جن کا مقصد میری آرا کی غلط ترجمانی کرنا اور مجھے بدنام کرنا...

اپنے تھریڈ میں اسی ٹویٹ کے نیچے انھوں نے لکھا کہ اس لیے میں مجبور ہو گیا ہوں کہ اپنا اکاؤنٹ بناؤں جو کہ @therealaitzaz ہے۔ یہ واحد اکاؤنٹ ہے جس سے میں ٹویٹ کیا کروں گا، اگر کبھی کیا تو۔ مجھ سے وابستہ کیے گئے سبھی اکاؤنٹ جعلی ہیں۔ میں نے یہ معاملہ ایف آئی اے کے سامنے اٹھایا ہے اور جب بھی اس طرح کے اکاؤنٹ بنانے والوں کی شناخت ہو گئی ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔‘

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

ان کے ٹیلی ویژن پر تجزے دیکھ کر بھی یہی لگتا ہے کہ کیا یہ واقعی اعتزار صاحب ہیں

Propagandist bbc

Khoud hi h yeah jb gali prti h to kahta h mayra ac nahi

چوہدری نثار کے بھی بہت سے اکاؤنٹ ہین 🤣🤣🤣🤣

بہت آسان ہے چیک کرنا کون اصلہ اعتزاز احسن ہے اور کون نقلی۔ جو انسانوں والی بات کرے ، ایئن اور قانون کی بات کرے ، انصاف کی بات کرے وہ نقلی اعتزاز احسن ہو گا۔ اس کے علاوہ کوئی بات ہو تو وہ اصلی اعتزاز احسن ہو گا

دنیا میں خدا کو دیکھا ھے/ نہیں دیکھا ھے ، راز حیات ھے ۔!! واللہ شیطان کو دیکھا ھے ، مانہہ نیازی کے بہروپ میں ، وہ بھی رمضان المبارک میں ۔۔!!الشفیق

😂

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 11. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

سپیکر کی رولنگ آئین کے خلاف ہے اعتزاز احسن نے اس کی ایسی وجہ بتا دی کہ ڈپٹی سپیکر کے ہوش اڑ جائیںاسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو خلاف آئین قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیاہے
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

20 روپے چرانے کے لئے چورنے 3 دکانوں کے تالے توڑ دئیےنئی دہلی (ویب ڈیسک)    چورنے لاکھوں روپے چرانے کے بجائے صرف 20 روپے چرا لئے۔ بھارتی ریاست راجھستان  کے علاقے فتح پورکے ایک بازار میں 3
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

صدرڈاکٹرعارف علوی کا رمضان المبارک کے موقع پر قوم کے نام پیغامصدرڈاکٹرعارف علوی کا رمضان المبارک کے موقع پر قوم کے نام پیغام رمضان کے بابرکت مہینے کی پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں روزہ صرف بھوکا پیاسا رہنے کا نہیں
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

آج کے اجلاس کے بعد جشن منائیں گے، سینیٹر فیصل جاوید - ایکسپریس اردوآج کے اجلاس کے بعد جشن منائیں گے، سینیٹر فیصل جاوید - پاغل ای اوے Inshallah خان کے جانے کی اتنی خوشی۔۔
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

آصف علی زرداری کے خلاف نیب کی اپیلیں سماعت کے لیے مقرراسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری کےخلاف 25 سال پرانے کیسز میں قومی احتساب بیورو (نیب) کی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

آسٹریلوی ٹیم کے دو اہم کھلاڑیوں کے کرونا ٹیسٹ منفی آ گئےآسٹریلوی ٹیم کے دو اہم کھلاڑیوں کے کرونا ٹیسٹ منفی آ گئے arynewsurdu
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »