ویڈیو گیم پب جی سے نوجوانوں کی اموات، لاہور پولیس کا بڑا مطالبہ سامنے آگیا

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 60 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 27%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

ویڈیو گیم پب جی سے نوجوانوں کی اموات، لاہور پولیس کا بڑا مطالبہ سامنے آگیا مزید پڑھیں: ARYNewsUrdu PUBG

تفصیلات کے مطابق آن لائن ویڈیو گیم پب جی سے مبینہ خود کشیوں کے معاملے پر پولیس نے پی ٹی اے اور ایف آئی اے کومراسلہ جاری کردیا، سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے کہا گیم کی وجہ سے ابتک 3نوجوان خودکشی کر چکے ہیں، ایف آئی اے اور پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی گیم کے آئی پیز کو بلاک کرے، تینوں کیسز کی تفصیلات متعلقہ اداروں کو فراہم کر دی گئیں۔

خیال رہے پب جی ایک ایسی آن لائن گیم ہے، جو اب تک کئی زندگیاں نگل چکی ہیں، یہ ملٹی پلیئرز گیم ہے، جس میں ہتھیاروں سے لیس کردار ایک دوسرے کی زندگیوں کا خاتمہ کرکے لیولز عبور کرتے ہیں ، اس گیم کے باعث نوجوانوں میں انگزائیٹی اور تشدد کا عنصر بڑھ رہا ہے ۔پب جی کے باعث ایک ماہ میں لاہور میں تین نوجوانوں نے اپنی زندگیوں کا خاتمہ کردیا، غازی روڈ کی پنجاب سوسائٹی میں اٹھارہ سالہ نوجوان کی پنکھے سے لٹکی لاش ملی متوفی شہریار اور اس کے بھائی شعیب کا تعلق کوئٹہ سے تھا اور دونوں ایک فلیٹ میں رہتے...

پولیس کے مطابق شعیب نے پولیس کو بتایا کہ شہریار زیادہ تر پب جی گیم ہی کھیلتا رہتا تھا، منع کرنے پر خودکشی کرلی پولیس کو جائے وقوع سے ایک نوٹ بھی ملا ہے ، جس میں متوفی نے اپنے پب جی کے ساتھی پلئیر جس کی دکان بھی اس کے فلیٹ کے نیچے تھی اس سے معافی مانگی اور کسی لڑکی کو لائیو کال پر خودکشی بھی دکھائی ہے۔

ایک ماہ کے دوران پب جی کے باعث خودکشی کا یہ تیسرا واقعہ ہے، اس سے قبل بھی 2 نوجوان پب جی گیم کی وجہ سے خودکشی کرچکے ہیں، آن لائن گیم پر پابندی کے لیے لاہور پولیس نے پہلے ہی انسپیکٹر جنرل پولیس کے ذریعہ اعلی حکام کے سامنے یہ معاملہ اٹھایا تھا۔ ماہرین کے مطابق پب جی بچوں کی ذہنی صحت کو متاثر کررہا ہے، متعدد ممالک اسی طرح کی شکایات پر کھیل پر پابندی لگانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

پب جی گیم لاہور کے ایک اور نوجوان کی جان لے گئیپولیس کے مطابق لاہور کے علاقے غازی روڑ پر واقع نجی سوسائٹی میں 18سالہ نوجوان شہریار نے
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

لاہور، پب جی گیم نے ایک اور نوجوان کی جان لے لیلاہور، پب جی گیم نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی ARYNewsUrdu PUBG
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

مریم نواز نے ’گیم آف تھرونز‘ کا ڈائیلاگ شیئر کردیالاہور (ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم مریم نواز نے شہرہ آفاق فینٹسی ڈرامہ سیریز ’گیم آف تھرونز‘ کا ڈائیلاگ ایک متنبہ
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

لاہور: PUB G گیم نے ایک اور جان لے لیلاہور میں پب جی گیم نے ایک اور جان لے لی۔ غازی روڈ کی پنجاب سوسائٹی میں اٹھارہ سالہ نوجوان نے پھندا ڈال کرخود کشی کر لی
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

’آن لائن گیم میں ناکامی‘، ایک اور نوجوان نے خود کشی کرلی - Pakistan - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »

آن لائن گیم سے جذباتیت اور چڑچڑے پن کے شکار تیسرے نوجوان نے خودکشی کر لی
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »