ووٹ کو عزت دو کے نعروں پر مقدمات سے جیلیں کم پڑ جائیں گی، مریم نواز - ایکسپریس اردو

  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 67 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 30%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

حکومت کے خلاف عوامی عدالت میں ریفرنس دائر ہوچکا، نائب صدر مسلم لیگ ن

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ووٹ کو عزت دو کے نعروں پر مقدمات درج کرانے سے جیلیں کم پڑ جائیں گی اور حکومت کے خلاف عوامی عدالت میں ریفرنس دائر ہوچکا۔

مریم نواز نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ جس رفتار سے محمد نواز شریف کا بیانیہ ہر گھر میں پہنچ رہا ہے اور عوام کا حکومت اور ایک پیج کے خلاف ردِعمل سامنے آ رہا ہے، عنقریب ان کو 2200 افراد پر نہیں بلکہ 22 کروڑ عوام پر مقدمے درج کرنے ہوں گے، حکومت کے خلاف ریفرنس عوامی عدالت میں دائر ہو چکا اور وہ نیب کی طرح جعلی نہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ اگر آپ ووٹ کو عزت دو کے نعروں پر پرچے درج کروا رہے ہیں تو آپ کی جیلیں کم پڑ جائیں گی کیونکہ آج پاکستان کے ہر بچے، بزرگ، اور جوان کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ ان کے ووٹ کو عزت دی جائے۔ اس نعرے سے تکلیف صرف انھی کو ہے جو عوام کے ووٹ پر ڈاکہ ڈالنے کے جرم کے مرتکب ہوئے ہیں۔ رہنما ن لیگ نے کہا کہ حکومت نے ایک ماہ میں دوسری بار ادویات کی قیمتوں میں 22 سے 35 فیصد اضافہ کر دیا۔دو سال میں بیرونی قرضے 17ارب ڈالر بڑھ گئے۔ نیازی صاحب اگر اپوزیشن کو ٹارگٹ کرنے کی بجائے عوام کے مسائل پر توجہ دی ہوتی تو آج قوم آپکو جھولیاں اٹھا کر بددعائیں نہ دے رہی ہوتی، سبزی ، دال، گوشت ، گھی ، آٹا غریب عوام کی پہنچ سے دور ہو چکا۔ وہ وقت آ گیا ہے جب تمہیں عوامی قہر کا سامنا کرنا پڑے گا۔ یاسمین راشد صاحبہ لاہور کی سڑکوں پر جس نفرت کا نشانہ بنیں وہ ان کے نہیں، تمہارے خلاف تھی۔ کیونکہ تم نے...

مریم نواز نے مزید کہا کہ عوام کی دوائی، آپ کی روٹی، آپ کی بجلی مہنگی ہونے سے صرف اس حکومت کو فرق پڑے گا جو ان کے ووٹ سے اقتدار میں آئے گی۔ عوام کی مرضی کے خلاف آئی حکومت کبھی ان کی خیرخواہ نہیں ہوگی۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

نانی کو خواب میں چھیچھڑے

یہ بی بی پتا نہیں کس خیالی دنیا میں رھتی ھے۔۔ پیسے دے کے گاڑیوں کے آگے پیچھے پٹواری بھگاتی ھے پھول پھینکواتی ھے اور سمجھتی ھے کہ میں کوئی بہت ھی مشہور سیاستدان ھوں۔۔ نوازشریف کی بیٹی ھونے کے علاوہ اس کی کیا کریڈیبلیٹی ھے کچھ بھی نہیں۔۔ حرام مال پہ پلی ھے خود کبھی محنت نہیں کی۔۔

Bongia aisi fazool Aurat kahi nahi daikhi

عوام کے ساتھ وکلاء تحریک والا ڈرامہ دہرایا جارہا ہے، صرف نام تبدیل کرکے دیکھ لیں مشرف کا کردار قمر باجوہ ادا کررہا ہے اور افتخار چوہدری کا کردار نوازشریف کے پاس ہے موجودہ آرمی چیف کو فوج کے اندر سے مخالفت کا سامنا ہے جیسے مشرف کو حمید گل کے حامی جرنیلوں سے مخالفت کا سامنا تھا

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

جس درخت کے نیچے بیٹھنا اسی کو کاٹ کر کہنا ووٹ کو عزت دو، پرویز الہٰیوفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ سےملاقات کےموقع پر پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ نواز شریف جمہوریت جمہوریت کرتےہیں، عوام کو تنہا چھوڑ کر بھاگ جانا نوازشریف کاوتیرہ ہے۔
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

ویڈیو:جہاز میں بھی ’ووٹ کو عزت دو‘ کے نعرےجہاز میں بھی ’ووٹ کو عزت دو‘ کے نعرے ویڈیو: lanti logo Pehly apni baji ko izzat do چور چور چور
ذریعہ: SAMAATV - 🏆 22. / 51 مزید پڑھ »

روزنامہ دنیا :- پاکستان:-جوقائد کوعزت نہیں دے سکتے ، ووٹ کو کیا دینگے ، تھنک ٹینکBegairton koi shrm o haya h ky ni? خانہ کعبہ میں گو نواز گو اور سابق صدر ضیاء الحق کی برسی پر ان کے مزار پر نعرے لگانا مزاروں کی اور مقدس مقامات کی بے حرمتی نہیں البتہ ووٹ کو عزت کا نعرہ گناہ ھوسکتاھے PdMZindabad✌️🇵🇰
ذریعہ: roznamadunya - 🏆 14. / 53 مزید پڑھ »

فیملی کو سپورٹ کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی۔۔ارسلان
ذریعہ: newsonepk - 🏆 18. / 51 مزید پڑھ »

اس حکومت کے ہاتھ پر بیعت کرنے کو تیار نہیں، مولانا فضل الرحمان - ایکسپریس اردوکل ایک شخص چیخ چیخ کر اپنی ناکامی کا ماتم کررہا تھا، آپ تو ایک ہی جلسے میں گبھرا گئے؟ مریم نواز ایسے لوگ بھی موجود ہیں جو اقتدار میں آنے کے لئے، بوٹ پالش کیا بوٹوں کو چومنا بھی جائز سمجھتے ہیں.
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

مزار قائد کے تقدس کی پامالی کا کیس: پولیس نے کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کرلیا
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »