وومنز ورلڈ کپ 2023 ک میزبان آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ

  • 📰 BBCUrdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 57 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 26%
  • Publisher: 59%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

فٹ بال کی بین الاقوامی تنظیم فیفا نے 2023 وومنز ورلڈ کپ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کولمبیا کے مقابلے میں دونوں ملکوں کی مشترکہ بولی منظور کر لی گئی۔ برازیل اور جاپان نے پہلے ہی اس ماہ کے اوائل ہی میں میزبانی کی دوڑ سے نکل جانے کا اعلان کیا تھا۔2023 کے کپ میں پہلی بار خواتین کی 32 ٹیمیں حصّہ لیں گے۔ فی الحال 24 ٹیمیں شرکت کرتی ہیں۔فیفا کے صدر جیانی اِنفینٹینو کا کہنا ہے کہ 'بِڈِنگ یعنی بولیوں میں سخت مقابلہ تھا۔ ہم کامیاب بولی والے دونوں ملکوں کے شکر گزار ہیں جنھوں نے غیر معمولی کام کیا ہے۔ ان کی تیاری واقعی بہت اچھی...

آسٹریلیا اور نیوز لینڈ کی بولی کو فیفا کونسل کے 35 ارکان میں سے 22 ووٹ ملے جبکہ کولمبیا نے 13 ووٹ حاصل کیے۔ فٹبال ایسوسی ایشن کے چیئرمین گریگ کلارک اور یو ای ایف اے کے آٹھ ارکان نے کولمبیا کو ووٹ دیا۔ اِنفینٹینو نے یو ای ایف اے کے ارکان کی جانب سے کولمبیا کو ووٹ دیے جانے پر حیرت کا اظہار کیا کیونکہ فیفا کے جانچ کے مطابق اس کا سکور کم تھا۔ کولمبیا نے 5 میں سے 2.8 پوائنٹ حاصل کیے تھے جبکہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے 4.1 پوائنٹ سکور کیے تھے۔یو ای ایف اے نے اپنے اقدام کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا کہ کولمبیا کی میزبانی سے 'جنوبی امریکہ میں وومنز فٹ بال کے فروغ کے مواقع پیدا ہوتے۔'

اِنفینٹینو نے خواتین کے مقابلے ہر دو سال بعد کرانے کی تجویز بھی پیش کی اور کہا کہ وہ جنوبی امریکہ اور افریقہ میں ان مقابلوں کے انعقاد کے خواہاں ہیں۔انھوں نے کہا کہ 'ہم نے اگلے چار برس میں خواتین فٹبال کی ترقی کے لیے ایک ارب ڈالر فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 'گزشتہ برس فرانس میں وومنز ورلڈ کپ کا ہمارا تجربہ بہت زبردست رہا۔ اس نے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے۔ یہ خواتین فٹ بال کو حقیقی معنوں میں عالمی سطح پر لے کر آیا۔'آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی مشترکہ بولی میں اس مقابلے کے لیے 'بے مثال سرمایہ کاری' کرنے کا عزم کیا گیا ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 11. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

قطرمیں فٹ بال ورلڈ کپ کے لیے اسٹیڈیم کی تیاریکرونا سے انجینئر ہلاکقطر میں فٹ بال مقابلے کے حوالے سے جاری تعمیراتی منصوبوں میں کام کرنے والے غیرملکی ملازمین اور لیبر کو کرونا سے بچاﺅ کی خاطر خواہ سہولت فراہم نہیں کی گئی ہے م
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

نیوزی لینڈ کرکٹ 4 ٹیموں کی میزبانی کیلئے پر اْمیدنیوزی لینڈ کرکٹ 4 ٹیموں کی میزبانی کیلئے پر اْمید NewZealand Host CricketTeams Cricket Pakistan Bangladesh WestIndies Australia BLACKCAPS CricketAus ICC TheRealPCB windiescricket
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

شفاعت علی نے بھی کورونا کو شکست دے دیواسع چوہدری اور ابرارالحق کے بعد اب پاکستان کے معروف میزبان و کامیڈین شفاعت علی بھی عالمی وبا کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

عامر لیاقت کو یوٹیوب کا سلور بٹن مل گیامعروف مذہبی اسکالر اور ٹی وی میزبان و اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے یوٹیوب پر ایک بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا تفصیلات جانئے: DailyJang
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

قطرمیں فٹ بال ورلڈ کپ کے لیے اسٹیڈیم کی تیاریکرونا سے انجینئر ہلاکقطر میں فٹ بال مقابلے کے حوالے سے جاری تعمیراتی منصوبوں میں کام کرنے والے غیرملکی ملازمین اور لیبر کو کرونا سے بچاﺅ کی خاطر خواہ سہولت فراہم نہیں کی گئی ہے م
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

اسکاٹ لینڈمیں چاقو حملہتین افراد ہلاک پولیس افسر زخمیاسکاٹ لینڈ میں چاقو حملے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ ایک پولیس افسر زخمی ہوا ہے، برطانوی میڈیا کے مطابق چاقو حملے کا واقعہ اسکاٹ لینڈ کے علاقے گلاسگو
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »