وفاقی حکومت نے کراچی کے دو منصوبوں کے لئے 95 ارب مختص کردیئے - ایکسپریس اردو

  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 55 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 25%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

مزید پڑھئے:

ایکنک نے وزیراعظم کے نیشنل ہیلتھ پروگرام سمیت مجموعی طور پر 579 ارب روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی۔ فوٹو:فائلقومی اقتصادی كونسل کی انتظامی كميٹی نے کراچی کے دو منصوبوں کے لئے 95 ارب مختص کردیئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت قومی اقتصادی كونسل کی انتظامی كميٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ایکنک نے وزیراعظم کے نیشنل ہیلتھ پروگرام سمیت مجموعی طور پر 579 ارب روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی، جن میں سے کراچی کے دو منصوبوں کے لئے 95 ارب روپے بھی مختص کئے گئے۔ بی آر ٹی کراچی لائن کی تعمیر کے لئے 78 ارب 38 كروڑ 43 لاكھ۔ روپے اور شہر میں پانی کے وسائل اور سیوریج سسٹم میں بہتری کے لئے 16 ارب 70 كروڑ 80 لاكھ روپے ماليت كے منصوبے کی اصولی منظوری دی گئی۔

ایکنک نے 31 ارب 93 کروڑ سے زائد مالیت کے وزیراعظم کے نیشنل ہیلتھ پروگرام سمیت گائے كے بچھڑے و كٹوں كو بچانے كے لئے وزيراعظم كے اقدامات كے پروگرام کے لئے 3 ارب 40 كروڑ 10 لاكھ روپے، زرعی شعبہ كيلئے 95 ارب روپے اور درخت لگانے كے سونامی پروگرام کے لئے 125 ارب 18 كروڑ 40 لاكھ روپے کی منظوری دی ہے۔ ایکنک اجلاس میں پشاور طورخم موٹر وے پروجیکٹ خیبر پاس اقتصادی راہداری منصوبے کے لئے 41 ارب 44 روپے، سندھ میں تعلیم کے فروغ اور نظام میں بہتری کے لیے سیکنڈری اسکولوں کے لیے 13 ارب روپے اور گوادر مکران کو نیشنل گرڈ سے منسلک کرنے کی منظوری دی ہے جب کہ زرعی شعبے کے لیے 8 ارب روپے کے منصوبے منظور کیے ہیں۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

کراچی کے لیے 95 ارب کے دو منصوبے منظور کرلیے گئے ، حفیظ شیخکراچی کے لیے 95 ارب کے دو منصوبے منظور کرلیے گئے ، حفیظ شیخ تفصیلات جانئے: DailyJang
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

ایکنک اجلاس: کراچی کیلئے 95 ارب روپے کے 2 منصوبوں کی منظوری - Pakistan - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »

کراچی کے تین روٹس انٹرنیشنل پروازوں کے لیے بند - ایکسپریس اردووزیراعظم نے پی آئی اے کے لیے نئے طیاروں کی خریداری کی اجازت دے دی
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

انٹرنیشنل پروازوں کے لیے کراچی کے 3 روٹس بند کردیۓ گۓانٹرنیشنل پروازوں کے لیے کراچی کے 3 روٹس بند کردیۓ گۓ Pakistan Karachi InternationalAirRouts Closed Official_PIA pid_gov MoIB_Official SindhGovt_
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

جمعہ کے روز کشمیریوں کے ساتھ قوم کے اظہار یکجہتی کا پروگرام تیارجمعہ کے روز کشمیریوں کے ساتھ قوم کے اظہار یکجہتی کا پروگرام تیار Friday PakistanStandsWithKashmir OccupiedKashmir KashmirAtDecisionPoint KashmirStillUnderCurfew KashmirUnderThreat KashmirUnderSiege StandWithKashmiris KashmirBleedsForJustice
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

نہتے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ملک بھر میں ریلیاںلاہور: (دنیا نیوز) نہتے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ملک بھر میں ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔ شرکا نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ آزادی تک مظلوم کشمیریوں کی ہر محاذ پر حمایت جاری رہے گی۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »