وفاقی، صوبائی حکومتیں کھل کر کہیں پرویز الہٰی کے گھر حملہ ان کی کارستانی نہیں: شاہ محمود

  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 89 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 39%
  • Publisher: 83%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

وفاقی، صوبائی حکومتیں کھل کر کہیں پرویز الہٰی کے گھر حملہ ان کی کارستانی نہیں: شاہ محمود تفصیلات:DunyaNews DunyaUpdates ShahMahmoodQureshi PTI

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کے گھر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جو کچھ ہوا مذمت مناسب لفظ نہیں ہے، حیران ہوں اسی گھر میں حکومت کے اتحادی بھی ہیں، چودھری شجاعت حسین کی فیملی کے گھروں پر بھی حملہ کیا گیا، کہتے ہیں گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے، پرویز الہیٰ کی ضمانت کے باوجود گھر پر چھاپہ مارا گیا۔

رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ جب شریف فیملی پر مشکل وقت آیا تو چودھری برادران نے آسانیاں پیدا کی تھیں، کاش جنہوں نے کل حملہ کیا ان احسانات کو یاد رکھتے، وقت گزر جائے گا پرویز الہٰی سرخرو ہوں گے، تحریک انصاف ایک آزمائش سے گزر رہی ہے، کچھ عرصہ پہلے عمران خان کے گھر کا بھی اسی طرح گیٹ توڑا گیا تھا، زمان پارک میں بھی چادر اور چاردیواری کے تقدس کا خیال نہیں رکھا گیا۔شاہ محمود قریشی نے مزید کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور کے ساتھ سلوک سب کے سامنے ہے، علی امین گنڈا پور کے خلاف مقدمات کا سلسلہ جاری ہے، جو...

سابق وزیر خارجہ نے مزید کہا ہے کہ کل مذاکرات کی نشست ہوئی، کل اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر 33 کارکنوں کو پولیس نے اٹھا لیا، اسحاق ڈار، اعظم نذیر تارڑ سے کہا ایک طرف مذاکرات، دوسری طرف گرفتاریاں جاری ہیں، مذاکرات کیلئے ماحول سازگار بنایا جاتا ہے، مذاکرات کو منطقی انجام تک پہنچانا ہے یا ختم کرنا ہے، اسحاق ڈار نے میری بات کو سنا اور کارکنوں کی رہائی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ چودھری پرویز الہیٰ کی فیملی کے ساتھ ملاقات کے بعد اسحاق ڈار سے بات کروں گا، تحریک انصاف میز پر نیک نیتی کے ساتھ بیٹھی ہے، ہم...

تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ ہم نے اسحاق ڈار، خواجہ سعد رفیق کو زبردستی نہیں بٹھایا، ہم چاہتے ہیں آئین کے اندر معاملات طے ہوں، آئین میں لکھا ہے کہ 90 دن کے اندر الیکشن ہوں گے، سپریم کورٹ نے آئین کی روح سے فیصلہ دیا اس کے پابند ہیں، ہم نے ٹکٹیں جاری کر دیں اور نشان بھی الاٹ ہو چکے ہیں، پی ڈی ایم کے اندر دراڑ ہے، مولانا فضل الرحمان مذاکرات کی مخالفت کر رہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار مذاکرات کو لیڈ کر رہے ہیں، فیصلہ کولیشن پارٹنرز نے کرنا ہے وہ کس سمت میں جانا چاہتے ہیں، عمران خان کو مذاکرات بارے بریفنگ دی اور رہنمائی حاصل کی، ہماری مثبت سوچ ہے، حکومتی مذاکراتی ٹیم کے دل کے اندرجھانک نہیں سکتا، وفاقی حکومت کے سربراہ شہباز شریف ہیں، پنجاب حکومت کے سربراہ محسن نقوی ہیں، دونوں اپنی ذمہ داریوں سے بری الذمہ نہیں ہو سکتے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

وفاقی، صوبائی حکومتیں کھل کر کہیں پرویز الہٰی کے گھر حملہ ان کی کارستانی نہیں: شاہ محمودلاہور: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا ہر کارکن پرویز الہیٰ کے ساتھ کھڑا ہے، ان کے گھر پر جو کچھ کیا گیا اس سے صدمہ پہنچا ہے، وفاقی اور پنجاب کی نگران حکومتیں کھل کر کہیں یہ ان کی کارستانی نہیں تاکہ ہم کو بھی سمجھ آئے، اگر انہوں نے نہیں کیا تو پھر کھل کر اونر شپ لیں۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

مونس الہٰی نے پرویز الہٰی کے گھر پر چھاپے کی ویڈیو شیئر کردیسابق وفاقی وزیر مونس الہٰی نے پی ٹی آئی کے مرکزی صدر چوہدری پرویز الہٰی کے گھر پر چھاپے کی ویڈیو شیئر کردی۔ DailyJang
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

پولیس اہلکار دیواریں پھلانگ کر چوہدری پرویزالہٰی کے گھر میں داخلپولیس اہلکار دیواریں پھلانگ کر چوہدری پرویزالہٰی کے گھر میں داخل Police ParvezElahi Lahore Arrest MoIB_Official PTIofficial ChParvezElahi ImranKhanPTI InsafPK Detail News👇
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

پرویزالہٰی کے گھر اینٹی کرپشن اور پولیس کا آپریشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنجلاہور: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کے صدر پرویز الہٰی کے گھر میں پولیس آپریشن کے خلاف عدالت سے رجوع کر لیا گیا۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

پرویزالہٰی کے گھر اینٹی کرپشن اور پولیس کا آپریشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنجلاہور: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کے صدر پرویز الہٰی کے گھر میں پولیس آپریشن کے خلاف عدالت سے رجوع کر لیا گیا۔
ذریعہ: roznamadunya - 🏆 14. / 53 مزید پڑھ »

پرویزالہٰی کے گھر اینٹی کرپشن اور پولیس کا آپریشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنجلاہور: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کے صدر پرویز الہٰی کے گھر میں پولیس آپریشن کے خلاف عدالت سے رجوع کر لیا گیا۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »