وفاق اور پنجاب میں بڑے پیمانے پر بیوروکریسی کی اکھاڑپچھاڑ، 14افسروں کی گریڈ22 میں ترقی

  • 📰 jang_akhbar
  • ⏱ Reading Time:
  • 59 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 27%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

14افسروں کی گریڈ 22 میں ترقی تفصیلات جانئے: DailyJang

اسلام آ باد وفاقی حکومت نے بیو رو کریسی میں اعلیٰ ترین سطح پر ترقیوں اور تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں، گریڈ 21 کے 14 افسروں کو گریڈ 22 میں ترقی دی گئی ہے۔ انفارمیشن گروپ کی گریڈ 21 کی افسر زاہدہ پروین کو گریڈ 22 میں ترقی دے کر وفاقی سیکر ٹری اطلاعات و نشریات تعینات کیا گیا ہے، کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی اور پولیس سروس کے گریڈ 21 کے افسر محمد طاہر کو گریڈ 22 میں ترقی دے کر بدستور کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی تعینات رکھا گیا...

ایڈیشنل سیکرٹری وزیر اعظم آفس محمد علی شہزادہ کو گریڈ 21 سےگریڈ 22 میں ترقی کے بعد سپیشل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن مقررکیا گیا ہے، پنجاب میں تعینات پاس کے گریڈ 21 کے افسر با بر حیات تارڑ کو گریڈ 22 میں ترقی دے کر پنجاب حکومت میں ہی تعینات رکھا گیا ہے۔ پنجاب حکومت میں تعینات پاس کے گریڈ 21 کے افسر ڈاکٹر پر ویز احمد خان کو گریڈ 22 میں ترقی دے کر سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ ڈویژن تعینات کیا گیا ہے، پاس کے گریڈ 21 کے افسر اور سیکر ٹری بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام علی رضا بھٹہ کو گریڈ 22 میں ترقی دیکر سیکر ٹری وزارت تخفیف غربت تعینات کیا گیا ہے۔

تقرر ی کے منتظر یوسف نسیم کھوکھر کو سیکر ٹری داخلہ تعینات کیا گیا ہے، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ سید حبیب الر حمن گیلانی کو تبدیل کرکے سیکر ٹری وزارت ریلوے لگا یا گیا ہے، یہ پوسٹ راجہ سلطان سکندر کی ریٹائرمنٹ سے خالی ہوئی تھی۔ پنجاب میں تعینات پا س کے گریڈ 22 کے افر سردار اعجاز احمد خان جعفر، سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن شاہ رخ نصرت، سیکر ٹری صنعت و پیداوار عامر اشرف خواجہ کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

گریڈ اکیس کے او ایس ڈی ڈاکٹر محمد فخر عالم خان کو ایڈیشنل سیکر ٹری داخلہ تعینات کیا گیا ہے،ایڈ یشنل سیکر ٹری داخلہ اعزاز اسلم ڈار کو ایڈیشنل سیکر ٹری آئی ٹی تعینات کیا گیا ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 7. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

موٹر ویز اور ہائی ویز کی جرمانے کی فیس میں اضافہوزارت مواصلات نے موٹر ویز اور ہائی ویز پر قوانین کی خلاف ورزی کیلئے عائد جرمانے کی فیس میں بھاری بھرکم اضافہ کردیا بہت اچھا کام کیا ہے ۔ہم لوگ ایسے سیدھے ہونے والے نہیں ۔ڈنڈا ہمارا پیر ہے ۔ Excellent گوڈ
ذریعہ: SAMAATV - 🏆 22. / 51 مزید پڑھ »

آرمی چیف کی ملازمت میں 6 ماہ کی توسیع کی مشروط منظوریآرمی چیف کی ملازمت میں 6 ماہ کی توسیع تفصیلات جانئے: DailyJang zindabad For the first time in Pakistan history our judiciary is fully Free in its actions and decisions for which PM Imran Khan government deserves all credits ,Congratulations to Imran Khan
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

امریکا کی جانب سے ہانگ کانگ مظاہروں کی حمایت،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گرگئیںکراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکا کی جانب سے ہانگ کانگ میں جاری مظاہروں کی حمایت نے
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

او آئی سی کی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمتاو آئی سی کی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت OIC_OCI OccupiedKashmir HumanRights Violations Condemned KashmirStillCrying KashmirStillUnderSiege
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

او آئی سی کی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمتاسلامی تعاون تنظیم کے انسانی حقوق کے بارے میں مستقل آزادکمیشن نے مقبوضہ کشمیرمیں جاری
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

سپریم کورٹ کا فیصلہ وفاق، پارلیمنٹ اور جمہوریت کی فتح ہے : وزیراعظم عمران خانسپریم کورٹ کا فیصلہ وفاق، پارلیمنٹ اور جمہوریت کی فتح ہے : وزیراعظم عمران خان SupremeCourtOfPakistan Decision FederalGovernment Parliament Democracy Success PMImranKhan ImranKhanPTI pid_gov MoIB_Official ArmyChiefExtension
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »