وزیر اعظم نے صدر مملکت کے خط کو پی ٹی آئی کی پریس ریلیز قرار دیدیا

  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 68 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 30%
  • Publisher: 83%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

وزیر اعظم نے صدر مملکت کے خط کو پی ٹی آئی کی پریس ریلیز قرار دیدیا

وزیراعظم شہباز شریف نے جوابی خط میں لکھا کہ کہنے پر مجبور ہوں آپ کا خط تحریک انصاف کی پریس ریلیز دکھائی دیتا ہے، آپ کا خط یکطرفہ، حکومت مخالف خیالات کا حامل ہے جن کا آپ کھلم کھلا اظہار کرتے ہیں، آپ کا خط صدر کے آئینی منصب کا آئینہ دار نہیں۔

خط میں کہا گیا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا آپ کا حوالہ ایک جماعت کے سیاستدان اور کارکنوں کے حوالے سے ہے، آئین کے آرٹیکل 10 اے 4 کے تحت آئین اور قانون کا مطلوبہ تحفظ ان تمام افراد کو دیا گیا ہے جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ریاستی عمل داری کے لیے قانون اور امن عامہ کے نفاذ کے مطلوبہ ضابطوں پر سختی سے عمل کیا ہے، تمام افراد نے قانون کے مطابق دادرسی کے مطلوبہ فورمز سے رجوع کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے دور میں انسانی حقوق کا قومی کمیشن معطل رہا، قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کی رپورٹ پی ٹی آئی حکومت پر فرد جرم ہے، انسانی حقوق کے عالمی اداروں کی متعدد رپورٹس میں پی ٹی آئی حکومت کی خلاف ورزیوں کا ریکارڈ موجود ہے، رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ پر منشیات کا جھوٹا مقدمہ بنایا گیا جس کی سزا موت ہے، پی ٹی آئی حکومت نے مرد و خواتین ارکان پارلیمان کو قید وبند اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نشانہ بنایا...

وزیراعظم نے خط میں لکھا کہ صوبائی اسمبلیاں کسی آئینی و قانونی مقصد کے لیے نہیں، صرف وفاقی حکومت کو بلیک میل کرنے کے لیے تحلیل کی گئیں اور آپ نے یہ بھی نہ سوچا کہ دو صوبائی اسمبلیوں کے پہلے الیکشن کروانے سے ملک نئے آئینی بحران میں گرفتار ہو جائے گا، آپ نے آرٹیکل 218 کلاز تین کے تحت شفاف، آزادانہ اور غیرجانبدارانہ انتخابات کے تقاضے کو بھی فراموش کر دیا، آئین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کو آپ نے مکمل طور پر نظر انداز کر دیا جو نہایت افسوسناک ہے، آپ کا یہ طرز عمل صدر کے آئینی کردار کے مطابق...

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

😂😂😂 چیک کرواٸیں کہ خط کس سے لکھوایا ہے😂

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

صدر مملکت عارت علوی کا وزیر اعظم شہباز شریف کو خطصدر مملکت عارت علوی کا وزیر اعظم شہباز شریف کو خط، وزیر اعظم وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے متعلقہ حکام کو ہدایت کریں ، پنجاب ، خیبرپختونخوا میں مقررہ وقت پر
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

صوبوں میں انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کی معاونت کی جائے صدر کا وزیر اعظم کو خطصدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر اعظم شہباز شریف کو خط لکھا ہے کہ توہین عدالت اور دیگر پیچیدگیوں سے بچنے کے لیے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں مقررہ وقت میں
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

الیکشن کمیشن کا صدر مملکت کو خط پنجاب میں انتخابات کی منسوخی سے متعلق آگاہالیکشن کمیشن کا صدر مملکت کو خط، پنجاب میں انتخابات کی منسوخی سے متعلق آگاہ Islamabad PresOfPakistan ArifAlvi ECP_Pakistan Elections2023 GovtofPakistan PresOfPakistan ArifAlvi ECP_Pakistan GovtofPakistan
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

عمران خان نے صدر کے ذریعے سابق آرمی چیف کو توسیع کی آفر کی: خواجہ آصفاسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان  نے صدر  مملکت کے ذریعے سابق آرمی چیف کو توسیع کی آفر کی، وہ روز ایک
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

پنجاب میں عام انتخابات کی منسوخی کا معاملہ، الیکشن کمیشن کا صدر مملکت کوخطلاہور : (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے صدر مملکت عارف علوی کو خط لکھ کر پنجاب کے عام انتخابات کی منسوخی سے متعلق آگاہ کردیا ۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

مینار پاکستان جلسے سے قبل لاہور میں پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروعلاہور (ویب ڈیسک) لاہور پولیس نے 26 مارچ کو مینار پاکستان پر پی ٹی آئی جلسہ سے قبل ہی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع کردی جبکہ رہنما پی ٹی آئی رہنما فواد
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »