وزیر خزانہ کی برطانوی وفد کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 58 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 26%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

واشنگٹن : وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے برطانوی وفد کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔..........

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی برطانوی وزیر ڈولپمنٹ اینڈریو مچل سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں وفاقی وزیرخزانہ نے سازگار اقتصادی اشاریوں ،اصلاحاتی ایجنڈے سے متعلق آگاہ کیا۔

ملاقات میں تعلیم، صحت، مالیاتی شعبوں میں طویل المدتی شراکت داری کا اعتراف کیا گیا اور پاکستانی وزیر نے برطانوی وفد کوپاکستانی منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔وفاقی وزیر کی عالمی بینک کےزیر اہتمام’’تیزنتائج اورعظیم تر اثرات کی گول میزکانفرنس‘‘میں شرکت دوسری جانب وفاقی وزیر نے عالمی بینک کےزیر اہتمام’’تیزنتائج اورعظیم تر اثرات کی گول میزکانفرنس‘‘میں شرکت کی ، جس میں انھون نے کہا کہ پاکستان عالمی بینک کی کوششوں کو سراہتا ہے،عالمی بینک کےمطابق پاکستان2047 تک اعلیٰ درمیانی آمدنی والاملک بنے گا۔

کانفرنس کے اعلامیے میں کہا گیا کہ عالمی بینک نے پاکستان کی معیشت پرایک واضح روڈ میپ پیش کیا، پاکستانی معیشت 2047 تک 3 ہزارارب ڈالرتک بڑھنےکی صلاحیت رکھتی ہے، موسمیاتی تبدیلی،ڈیجیٹلائزیشن اورانسانی ترقی پرعالمی بینک کی توجہ حکومتی ترجیحات کے مطابق ہے۔اس سے قبل وزیرخزانہ نے سرمایہ کاروں کے ساتھ گول میز کانفرنس میں بھی شرکت کی، جس میں انھوں نے پاکستان کے مستحکم معاشی اشاریوں پر روشنی ڈالی اور کم ہوتی مہنگائی، مستحکم کرنسی، زرعی شعبے کی مضبوط نمو سے آگاہ...

وفاقی وزیر نے بتایا کہ پاکستان آئی ایم ایف کےساتھ ایک بڑے پروگرام میں شامل ہونا چاہتا ہے، ٹیکسیشن، توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور نجکاری پروگرام اہم ترجیحات ہیں۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

’سعودیہ نے مشکل وقت میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا‘، وزیراعظم سرمایہ کاری بڑھانے پر سعودی قیادت کے مشکوروزیراعظم نے سعودی وزیر خارجہ کی سربراہ میں وفد سے ملاقات کی جس میں شہباز شریف نے سعودی وفد کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی وسیع استعداد سے آگاہ کیا
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

سعودی عرب کی جانب سے ریکوڈک میں 1 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کا امکاناسلام آباد : سعودی عرب کی جانب سے ریکوڈک میں 1 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کا امکان ہے، ریکوڈک میں سرمایہ کاری کیلئے پاکستان اور سعودی عرب کےدرمیان حکومتی معاہدہ ہوگا۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

پاک سعودی سرمایہ کاری کانفرنس، سعودی وفد کی توجہ کا مرکز کیا تھا؟پاکستان سعودی سرمایہ کاری کانفرنس میں پاکستان کے معدنیاتی وسائل اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری سعودی عرب کی توجہ کا مرکز رہی۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی وفد کے دورے کے نتیجے میں پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

چین کی الیکٹرک گاڑیوں کی بڑی کمپنی کا پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہارچین کی سب سےبڑی الیکٹرک گاڑیوں کی کمپنی کی پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کردی، بی وائی ڈی اپنی ای وی پیداوار کوپاکستان میں مقامی طور پر تیار کرے گا۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

پاکستان کی معیشت قرضوں کی بجائے سرمایہ کاری پر مبنی ہوگیدفاع وزیر خواجہ آصف نے تاکید کی ہے کہ پاکستان کی معیشت قرضوں کی بجائے سرمایہ کاری پر مبنی ہوگی۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »