‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 40 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 19%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی وفد کے دورے کے نتیجے میں پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم نے ابتدائی گفتگو میں کابینہ کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کی اور رمضان کی برکتوں کے طفیل پاکستان کیلئے ترقی و خوشحالی کی دعا کی گئی۔

اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے مشکور ہیں، میرے دورے کےبعدسعودی ولی عہد کی خصوصی دلچسپی کےتحت وفد نے دورہ کیا۔ وزیراعظم نے کابینہ ، متعلقہ حکام کی سعودی وفد کےکامیاب دورےکیلئےکاوشوں کی پذیرائی کی اور کہا سعودی وفد پاکستانی وزرا، حکام کی تیاری سےمتاثر ہوا ، سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعودنے اس کابرملا اظہار کیا۔

انھوں نے مزید کہا سعودی وفد کے دورے کے نتیجے میں پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی،ہمیں اسی لگن سے سرمایہ کاری کی آمد اور منصوبوں کی تکمیل یقینی بنانا ہے، نہ تو پرانے طریقہ کار پر چلنے کی گنجائش ہے اور نہ میں اسکی اجازت دوں گا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام سے کئے عہدکےمطابق ترقی و خوشحالی کیلئےدن رات محنت کریں گے، یقین ہے ہم محنت کرتے رہے تو ترقی و خوشحالی ، معاشی استحکام کا ہدف جلد حاصل ہوگا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

سعودی عرب کی جانب سے ریکوڈک میں 1 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کا امکاناسلام آباد : سعودی عرب کی جانب سے ریکوڈک میں 1 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کا امکان ہے، ریکوڈک میں سرمایہ کاری کیلئے پاکستان اور سعودی عرب کےدرمیان حکومتی معاہدہ ہوگا۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

سعودی وفد کے دورے سے پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی، وزیراعظممحنت اور لگن سے اس سرمایہ کاری کی پاکستان میں آمد اور منصوبوں کی تکمیل یقینی بنانا ہے، شہباز شریف
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

’سعودیہ نے مشکل وقت میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا‘، وزیراعظم سرمایہ کاری بڑھانے پر سعودی قیادت کے مشکوروزیراعظم نے سعودی وزیر خارجہ کی سربراہ میں وفد سے ملاقات کی جس میں شہباز شریف نے سعودی وفد کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی وسیع استعداد سے آگاہ کیا
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

سعودی عرب کی آئندہ ماہ ریکوڈک میں ایک بلین ڈالرز کی سرمایہ کاری متوقعاسلام آباد : بلوچستان کے ضلع چاغی میں واقع ریکوڈک کاپر گولڈ پراجیکٹ میں آئندہ ماہ ایک ارب ڈالر تک کی سعودی سرمایہ کاری کا امکان ہے۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

پاکستان اور سعودی عرب کا سعودی سرمایہ کے پہلے دورے کی تیزی سے آگے بڑھنے کی تصدیقپاکستان اور سعودی عرب نے پاکستان میں 5 بلین ڈالر کی قیمت کے سعودی سرمایہ کے پہلے دورے کی تیزی سے آگے بڑھنے کی تصدیق کی ہے۔
ذریعہ: PTVNewsOfficial - 🏆 16. / 51 مزید پڑھ »

سعودی عرب کی مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی، وفد پاکستان پہنچ گیادو روزہ دورے میں ریکوڈک منصوبے میں سعودی سرمایہ کاری کے امور زیرغور آئیں گے، مشترکہ منصوبوں کے آغاز اور نئے امکانات کی راہیں ہموار ہوں گی
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »