وزیراعظم عمران خان نے کرتارپور راہداری کا افتتاح کردیا - Pakistan - Dawn News

  • 📰 Dawn_News
  • ⏱ Reading Time:
  • 103 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 45%
  • Publisher: 51%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

'کچھ عمران خان جیسے لوگ ہوتے ہیں جو تاریخ بنایا کرتے ہیں، تقسیم ہندکےبعدپہلی بار پاک بھارت سرحد کی رکاوٹیں ختم ہوئیں' imrankhan dawnnews pakistan NavjotSinghSidhu

گوردوارہ دربار صاحب کے صحن میں کرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب کے انتظامات مکمل کیے جاچکے ہیں— فوٹو: اے ایف پیافتتاح کے موقع پر صوبہ پنجاب کے ضلع نارروال میں عام تعطیل ہے — فوٹو: نوید صدیقیوزیراعظم عمران خان نے سکھ برادری کے مذہبی پیشوا باباگرونانک کے 550ویں جنم دن کے موقع پر کرتارپور راہداری کا باضابطہ افتتاح کردیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کرتارپور سے جڑے منصوبوں کو 10 ماہ کے قلیل عرصے میں مکمل کرنے والے تمام اداروں اور وزارتوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ میری حکومت اتنی محنتی ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ ہم آپ کے لیے یہ راہداری کھول سکے کیونکہ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ برصغیر میں کرتارپور کی کیا اہمیت تھی، ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کرتارپور دنیا کی سکھ برادری کا ’مدینہ‘ ہے۔دوران خطاب عمران خان نے کہا کہ اللہ کے تمام پیغمبر لیڈرز تھے اور لیڈر نفرت نہیں پھیلاتا بلکہ لوگوں کو ملاتا ہے جبکہ لیڈر نفرت پھیلا کر ووٹ نہیں لیتا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے ایک تقریب میں کہا تھا کہ ’مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ حل کردیا جائے تو برصغیر کا خطہ ابھر سکتا ہے‘، میں نے یہی کچھ نریندر مودی سے کہا تھا لیکن اب یہ مسئلہ خطے کی حدود سے نکل کر انسانی حقوق کا مسئلہ بن چکا ہے، '80 لاکھ لوگوں کے انسانی حقوق ختم کرکے انہیں 9 لاکھ فوج سے بند کیا ہوا ہے، اس وقت یہ انسانیت کا مسئلہ ہے یہ زمین کا مسئلہ نہیں، زبردستی ان کا وہ حق لے لیا ہے جو اقوام متحدہ کی قرادادوں نے انہیں دیا تھا۔بھارتی وزیراعظم کو مخاطب کرتے...

وزیراعظم عمران خان نے بابا گرونانک کے550ویں جنم دن کی تقریبات کے آغاز پر گوردوارے میں داخل ہوتے وقت سکھ مذہب کا احترام کرتے ہوئے سر بھی ڈھانپا۔کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ کرتارپور کے دروازے دنیا بھر کے سکھ یاتروں کے لیے کھول دیے گئے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آؤ مل کر ایک نئی طلوع کا آغاز کریں، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سرحد کے اس پار تقریر کی اور وزیراعظم عمران خان کو مبارک باد اور شکریہ ادا کیا کہ آپ نے بھارت کے عوام کے جذبات کا احترام کیا ہے۔

سابق بھارتی کرکٹر نے کہا کہ عمران خان نے دنیا بھر کے 14 کروڑ سکھوں کے دل جیت لیے،سکندر اعظم نے اپنی طاقت سے دنیا فتح کی،عمران خان آپ لوگوں کے دلوں پر راج کرتے ہیں۔ قبل ازیں پاکستان کی خصوصی دعوت پر بھارت کے سابق وزیراعظم من موہن سنگھ کرتارپور راہداری کے ذریعے شرکت کے لیے پہنچے۔ کرتار پور راہداری کے افتتاح کے موقع پر بابا گرونانک دیو جی کے 550ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے پاک- بھارت سرحد زیرو لائن پر سکھ یاتریوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 17. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کرتارپور راہداری کا افتتاح کردیا - Pakistan - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »

علامہ اقبال نے فلاحی ریاست کے قیام کا راستہ دکھایا:وزیراعظم عمران خانعلامہ اقبال نے فلاحی ریاست کے قیام کا راستہ دکھایا:وزیراعظم عمران خان AllamaMuhammadIqbal IqbalDay November9 IqbalBirthday pid_gov MoIB_Official ImranKhanPTI pid_gov MoIB_Official ImranKhanPTI Allah Pak Kay Nabi Hazrat Muhammad SAWW ke bat Karo. pid_gov MoIB_Official ImranKhanPTI
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کر دیانئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)نجی ٹی وی دنیا نیوز بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کرتار
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے کرتاپورراہداری کھولنے پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا-بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے کرتاپورراہداری کھولنے پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا- Read News Modi PMImranKhan KartarpurPakistansInitiative GuruNanak550 KartarpurCorridor narendramodi
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

استعفے کا مطالبہ غیر آئینی ہے، سنجیدہ مذاکرات کیے جائیں: وزیراعظم عمران خاناسلام آباد: (دنیا نیوز) اپوزیشن سے دھرنے کے معاملات پر مذاکرات کرنے والی حکومتی کمیٹی کو وزیراعظم عمران خان نے واضح موقف اختیار کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ سنجیدہ مذاکرات کیے جائیں، استعفے کا مطالبہ غیر آئینی ہے۔ جب خود مانگتا تھا تب آئینی تھا ،،،؟؟؟ اور آپ کی طرف سے استعفے کا مطالبہ آئینی تھا کیا؟ جیسی کرنی، ویسی بھرنی..
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

وزیراعظم عمران خان کرتارپور راہداری کے فقید المثال منصوبے کا آج افتتاح کریں گےاسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان سکھ مذہب کےبانی باباگرونانک دیوجی ویسے اگر کرتارپور کوریڈور تعمیر کرنے والے مستری فارغ ہوگئے ہیں تو ان سے پشاور میٹرو ہی بنوا لیں۔۔ منقول
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »