وزیر اعظم نے نواز شریف کی تقریر نشر کرنے کی اجازت دی

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 38 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 19%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

وزیر اعظم نے نواز شریف کی تقریر نشر کرنے کی اجازت دی ARYNewsUrdu APC2020 NawazSharif

تفصیلات کے مطابق ذرایع کا کہنا ہے کہ چند حکومتی معاونین اور وزرا نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی تقریر نشر کرنے پر قانونی جارہ جوئی کی تیاری کی تھی تاہم وزیر اعظم عمران خان نے انھیں کسی بھی قسم کے ایکشن سے روک دیا۔

ذرایع کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ نواز شریف کی تقریر نیوز چینل کو نشر کرنے دی جائے، وہ اپنی تقریر سے عوام میں خود بے نقاب ہوں گے۔ واضح رہے کہ نواز شریف کو بدعنوانی کے دو ریفرنسز میں احتساب عدالت نے مجرم قرار دے دیا تھا، جب کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی 15 ستمبر کو سابق وزیر اعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا تھا کہ اگر مفرور سابق وزیر اعظم نے اے پی سی سے خطاب کیا اور اسے نشر کیا گیا تو پاکستان کے الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی اور دیگر قانونی آپشنز بروئے کار لائے جائیں گے۔

ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے لکھا کہ ابھی قوم نے قوانین کے خلاف سزا یافتہ اشتہاری مجرم کا لائیو بھاشن سنا، میاں صاحب بضد ہیں کہ انھیں صرف وہ جج قبول ہیں جو انھیں ثبوتوں کے باوجود بری کرے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے بھی ٹوئٹر اکاؤنٹ بنا لیا | Abb Takk Newsمسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اکاؤنٹ بنالیا NawazSharif Twitter
ذریعہ: AbbTakk - 🏆 2. / 68 مزید پڑھ »

سینما انڈسٹری کی بحالی کے لیے وزیر اعظم کا اہم قدموزیر اعظم عمران خان نے سینما انڈسٹری کی بحالی کے سلسلے میں جلد از جلد روڈ میپ پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

شان کو وزیر اعظم کی کونسی بات پسند ہے؟
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

وزیر اعظم ملک کی فلمی صنعت کو بحال کرنے کے مشن پر - ایکسپریس اردومقامی مواد کی کمی کی وجہ سے غیر ملکی مواد خریدنے پر مجبور ہوئے، عمران خان
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

وفاقی وزیر اسد عمر نے بلوچستان کی عوام کو خوشخبری سنا دیوفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ انشا اللہ اس سال وفاقی حکومت بلوچستان میں تاریخی ترقیاتی کام کرے گی۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

فلم انڈسٹری کی بحالی: وزیراعظم نے ضروری اقدامات کی اصولی منظوری دیدیاسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے ضروری اقدامات کی اصولی منظوری دیدی۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »