وزیراعظم کراچی کا دورہ کریں اور اسے آفت زدہ قرار دیں، میئر وسیم اختر - ایکسپریس اردو

  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 56 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 26%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

مزید پڑھئے:

چاہے وفاقی حکومت کے لینڈ ڈپارٹمنٹس ہوں یا سندھ حکومت کے لینڈ کنٹرول کے محکمے، سب نے اس شہر کا ستیا ناس کیا میئر کراچی وسیم اختر نے وزیر اعظم سے درخواست کی ہے کہ وہ کراچی کا فوری دورہ کرتے ہوئے شہر کو آفت زدہ قرار دیں اور شہریوں کو ٹیکسز میں ریلیف دیا جائے۔

میئر کراچی وسیم اختر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میں 4 سال سے یہ بتا رہا ہوں کہ کراچی کے مسائل کو سنجیدہ لیا جائے، کراچی کے مسئلے گھمبیر ہوتے جارہے ہیں اور آج سب نے دیکھ لیا کہ کراچی میں بارشوں کے بعد جو حال ہوا ہے، یہاں لوگ بہت زیادہ مشکل میں ہیں، بہت مسائل ہیں شہر کے، اگر اب کچھ نہیں کیا جائے گا تو کب کیا جائے گا؟ میری درخواست ہے کہ وزیر اعظم کراچی میں فوری اقدامات کریں۔

I request the Prime minister of Pakistan to visit Karachi and declare it a Calamity Hit Zone.

وسیم اختر نے کہا کہ کراچی کے شہری پہلے ہی مختلف قسم کے مسائل کا شکار ہیں، ٹوٹی سڑکیں، پینے کے پانی کی عدم دستیابی، سیوریج سسٹم کی تباہی اور ٹرانسپورٹ کی خراب صورتحال جیسے بڑے مسائل پہلے ہی موجود تھے اور رہی سہی کسر شدید بارشوں نے پوری کردی، ہم نے نہ پہلے کراچی کے شہریوں کو اکیلا چھوڑا ہے اور نہ آئندہ اکیلا چھوڑیں گے۔

میئر کراچی نے کہا کہ جو لوگ کراچی پر قبضے کے خواب دیکھ رہے ہیں ان کی امیدیں کبھی پوری نہیں ہوں گی۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم پاکستان سے درخواست کی کہ وہ کراچی کا دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیں اور شدید بارشوں سے کراچی کی جو صورتحال ہوئی ہے اسے فوری ریلیف فراہم فراہم کیا جائے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

وزیراعظم کا آئندہ چند روز میں کراچی جا کر خود حالات کا جائزہ لینے کا اعلاناسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کراچی میں تباہی، درپیش مسائل کےحل میں وفاق ہرممکن تعاون کرے گا اور آئندہ چند روز میں کراچی جانےکااعلان کردیا
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

سندھ بالخصوص کراچی میں بارش سے عوام کی تکالیف کا مکمل ادراک ہے، وزیراعظموزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سندھ بالخصوص کراچی میں بارش سے عوام کی تکالیف کا مکمل ادراک ہے۔ مزید پڑھیں: ARYNewsUrdu PMImranKhan Karachi
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

وزیراعظم کراچی کا دورہ کریں اور اسے آفت زدہ قرار دیں، وسیم اختر - ایکسپریس اردوساڑھے تین کروڑ کی آبادی آج بھی 10 لاکھ کے انفرا اسٹرکچر کو استعمال کررہی ہے، میئر کراچی
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

وزیراعلیٰ سندھ کا کراچی میں آج عام تعطیل کا اعلان | Abb Takk News
ذریعہ: AbbTakk - 🏆 2. / 68 مزید پڑھ »

وزیراعلیٰ سندھ کا کراچی میں آج عام تعطیل کا اعلانوزیراعلیٰ سندھ کا کراچی میں آج عام تعطیل کا اعلان Read News KarachiRain KarachiRains KarachiSinks
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

کراچی کواس مشکل گھڑی میں اکیلانہیں چھوڑیں گے،وزیراعظموزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ کراچی کواس مشکل گھڑی میں اکیلانہیں چھوڑیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گورنرسندھ عمران اسماعیل سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا جس میں کراچی میں جاری بارشیوں
ذریعہ: newsonepk - 🏆 18. / 51 مزید پڑھ »