وزیرستان:سکیورٹی فورسز کا خفیہ معلومات پر آپریشن،3 کمانڈرزسمیت 8 دہشتگرد ہلاک

  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 34 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 17%
  • Publisher: 83%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

وزیرستان:سکیورٹی فورسز کا خفیہ معلومات پر آپریشن،3 کمانڈرزسمیت 8 دہشتگرد ہلاک

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں خفیہ معلومات پرآپریشن کیا، آپریشن بویا اور دوسالی کےعلاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 8 دہشت مارے گئے۔ مرنے والوں میں تین اہم کمانڈر بھی شامل تھے، مرنے والوں میں عبدالعنیر عرف عادل ، جنید عرف جامد اور خالق شاہ دین عرف ریحان شامل تھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مرنے والے دہشتگرد 2009ء سے لیکر اب تک شہریوں، سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کیخلاف دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد بارودی سرنگوں سے حملوں ،ٹارگٹ کلنگ ،اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری میں بھی ملوث تھے دہشت گرد علاقہ میں دہشت گردوں کی بھرتی بھی کرتے تھے آپریشن میں بھاری مقدار میں اسلحہ و بارود برآمد ہوا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

Pak Army Zindabad ISI Zindabad

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات