وزیراعظم کا موٹروے اجتماعی زیادتی اور مروہ قتل واقعات کا نوٹس - ایکسپریس اردو

  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 66 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 30%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

مہذب معاشروں میں ایسے واقعات انتہائی شرمناک ہیں، عمران خان کا مجرموں کو سخت سزائیں دلوانے کے عزم کا اظہار

وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں ننھی مروہ سے زیادتی و قتل جبکہ لاہور موٹروے پر خاتون سے اجتماعی زیادتی کے افسوس ناک واقعے کا نوٹس لے لیا۔

وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے ملاقات کی جس میں سیاسی اور ملکی صورت حال پر بات چیت ہوئی۔ فیصل واوڈا نے کراچی میں ننھی مروا سے جنسی زیادتی و قتل جبکہ گزشتہ رات موٹروے پر خاتون کے ساتھ پیش آیا معاملہ اٹھایا۔ وزیراعظم عمران خان نے دونوں واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ مہذب معاشروں میں ایسے واقعات انتہائی شرمناک ہیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مجرمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا ہے۔فیصل واوڈا نے وزیراعظم سے زیادتی کے مجرموں کو پھانسی دینے کا قانون لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جنسی درندگی کرنے والے افراد کو پھانسی دے کر عبرت کا نشان بنائیں۔

وزیراعظم نے مجرمان کو سخت سزائیں دلوانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں جائیں گے۔لاہور کے علاقے گجر پورہ میں موٹروے پرانسانیت سوز واقعہ سامنے آیا ہے ۔ رستے میں گوجرانوالہ کی رہائشی خاتون کی کارکا پٹرول ختم ہوگیا اور وہ مدد کے لیے کھڑی ہوئیں تو دو مشکوک افراد خاتون کی جانب آئے اور گن پوائنٹ پر ان سے زیادتی کی۔ ڈاکوؤں نے خاتون سے ایک لاکھ روپے نقدی ، دو تولے طلائی زیورات، ایک عدد برسلیٹ، گاڑی کا رجسٹریشن کارڈ اور 3 اے ٹی ایم کارڈز بھی چھین کر...

ادھر کراچی کے علاقے عیسی نگری میں 5 سالہ بچی مروہ کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔ ان دونوں واقعات نے معاشرے اور معاشرے کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے اور شہریوں کی طرف سے زیادتی کے مجرموں کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

وزیراعظم کا گلگت بلتستان میں نیشنل پارکس کا افتتاح خود کرنے کا فیصلہوزیراعظم عمران خان نے گلگت بلتستان میں نیشنل پارکس کا افتتاح خود کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے وزارت موسمیاتی تبدیلی کوبان چیلنج معاہدہ کرنے کی منظوری دے دی۔ مزید پڑھیں: ARYNewsUrdu PMImranKhan
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

ایس ایم ایز کا فروغ: وزیراعظم کا رکاوٹیں دورکرنیکے عزم کا اعادہ - Pakistan - Aaj.tv
ذریعہ: Aaj_Urdu - 🏆 8. / 63 مزید پڑھ »

وزیراعظم کے زیر صدارت کابینہ کا اجلاس، سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہاسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ شرکا کو معاشی اشاریوں پر بریفنگ دی گئی۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

وزیراعظم کا پنجاب بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف ایکشن لینے کا حکملاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو صوبے بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ایکشن لینے کا حکم دے دیا۔
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

وزیر اعظم کا پاکستان سٹیزن پورٹل کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہوزیر اعظم کا پاکستان سٹیزن پورٹل سے متعلق نیا فیصلہ مزید پڑھیں: ARYNewsUrdu PMIK
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

لاہور: ڈاکوؤں نے موٹروے پر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »