واٹس ایپ پر خاتون کو دھمکی، ملزم کو بڑا جرمانہ

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 35 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 17%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

واٹس ایپ پر خاتون کو دھمکی، ملزم کو بڑا جرمانہ ARYNewsUrdu WhatsApp

ابوظہبی کی عدالت نے واٹس ایپ پر خاتون کو دھمکی آمیز پیغام بھیجنے والے شخص کو 10 ہزار درہم جرمانہ کر دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق خاتون نے عدالت نے مقدمہ دائر کیا تھا کہ ایک شخص نے اسے واٹس ایپ پیغام کے ذریعے دھمکیاں دیں اور جرم ثابت ہونے پر عدالت نے ملزم کو 10 ہزار جرمانہ مدعی علیہ کو ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ مدعی کی جانب سے ایک لاکھ درہم ہرجانے کی رقم کا دعویٰ دائر کیا گیا مگر ماتحت عدالت نے 10 ہزار جرمانے کا فیصلہ سنایا تو خاتون نے اعلیٰ عدالت سے رجوع کر لیا۔

خاتون نے اپیل دائر کی کہ دھمکی آمیز پیغامات سے ذہنی اور نفسیاتی طور پر کافی تکلیف پہنچی لہذا عدالت ہرجانے کی رقم کو بڑھائے۔ عدالت نے خاتون کی استدعا مسترد کرتے ہوئے 10 ہزار جرمانے کی رقم کو برقرار رکھا۔ اعلیٰ عدالت نے ماتحت عدالت کی فیصلے کی توثیق میں لکھا کہ قانون میں ایسی کوئی شق نہیں جس میں ہرجانے کی رقم کا تعین کیا گیا ہو۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات