سویلین دوست کی اہلیہ سے زیادتی کرنے والا بھارتی کرنل گرفتار

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 22 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 12%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

سویلین دوست کی اہلیہ سے زیادتی کرنے والا بھارتی کرنل گرفتار ARYNewsUrdu

نئی دہلی: بھارتی ریاست اترپردیش میں دوست کی بیوی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے والے کرنل کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔کے مطابق کرنل نیراج نے اپنے سویلین دوست کو اہلیہ سمیت کنٹومنٹ ایریا میں قائم میس پر بلا کر دعوت کی اور اس دوران انہیں نشہ آور چیز پلا دی۔

پولیس نے متاثرہ خاتون کی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد جوڑے سے پوچھ گچھ کی اور مقدمہ درج کر کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کیا۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی کرنل نیراج نے گرفتاری سے بچنے کی کوشش کی اور اپنے عہدے کا ناجائز فائدہ بھی اٹھایا۔ پولیس پارٹی جب مذکورہ مقام پر پہنچی تو کرنل نیراج نے گھر کا دروازہ اندر سے بند کیا اور پھر دوسرے راستے سے فرار ہونے کی کوشش بھی کی مگر وہ ناکام رہی۔ پولیس نے مزاحمت کے بعد کرنل کو گرفتار کرلیا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات