نیپرا نے کے الیکٹرک کے 5 سالہ پاور ایکوزیشن پروگرام کی منظوری دیدی

  • 📰 geonews_urdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 48 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 22%
  • Publisher: 53%

Nepra خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

کے الیکٹرک نے 20 مارچ 2023 کو پاورایکوزیشن کا جامع منصوبہ جمع کرایا تھا، پروگرام کی منظوری کراچی میں بجلی کی پائیدار، مستحکم فراہمی کے لیے دی گئی: نیپرا

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے کے الیکٹرک کے 5 سالہ پاور ایکوزیشن پروگرام کی منظوری دے دی۔نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک نے 20 مارچ 2023 کو پاورایکوزیشن کا جامع منصوبہ جمع کرایا تھا، پروگرام کی منظوری کراچی میں بجلی کی پائیدار، مستحکم فراہمی کے لیے دی گئی۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ 5 سالہ پروگرام میں قابل تجدید توانائی، مقامی فیول اور نیشنل گرڈ سے بجلی کا حصول شامل ہے، کے الیکٹرک سولر اور ونڈ انرجی سمیت 1282 میگاواٹ قابل تجدید توانائی اپنے جنریشن مکس میں شامل کرے گی، جنریشن مکس میں 270 میگاواٹ سولر اور دھابیجی کے قریب 200 میگاواٹ کا ہائبرڈ پلانٹ شامل ہیں۔ دوسری جانب سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی نے کہا ہے کہ اپنے پاور ایکوزیشن پروگرام پر نیپرا کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں،آئندہ 5 سال کے لیے ہمیں واضح روڈ میپ مل گیا ہے۔

سی ای او کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ کلین انرجی کو اپنے نظام میں شامل کرنا توانائی کے پائیدار نظام کے لیے اہمیت کا حامل ہے، ہمارے 640 میگاواٹ قابل تجدید توانائی کے منصوبوں پر عالمی سطح پر کافی دلچسپی دیکھی گئی ہے، یہ فیصلہ ہمیں جدید، پائیدار ٹیکنالوجیز میں سرمایہ کاری کرنے کے قابل بنائے گا اور کراچی کے رہائشیوں کا روشن مستقبل یقینی بنائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ مقامی کوئلے سے بجلی پیدواری صلاحیت میں اضافہ کیا جائے گا، اس سے درآمدی ایندھن پر انحصار کم ہو گا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 15. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام کی تنظیم نو کی اصولی منظوری دیدیوزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے ترسیلی نظام بالخصوص این ٹی ڈی سی کی تنظیم نو کی اصولی منظوری دیدی۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

کانگریس کے بعد امریکی سینیٹ نے بھی ٹک ٹاک پر پابندی کے بل کی منظوری دیدیامریکی سینیٹ میں اس بل کے حق میں 79 جبکہ مخالفت میں 18 ووٹ ڈالے گئے۔
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

کانگریس کے بعد امریکی سینیٹ نے بھی ٹک ٹاک پر پابندی کے بل کی منظوری دیدینیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایوان نمائندگان کانگریس کے بعد امریکی سینیٹ نے بھی ٹک ٹاک پر مشروط پابندی کے بل کی منظوری دے دی ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اس بل کے تحت ٹک ٹاک کی سرپرست کمپنی بائیٹ ڈانس کو مقبول سوشل میڈیا ایپ کسی امریکی کمپنی کو فروخت کرنے کے لئے ایک سال کی مہلت دی گئی ہے، ایسا نہ کرنے پر اس پر پابندی عائد کی جائے گی۔اس بل کے...
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

سروسز اسپتال میں کروڑوں کی بے ضابطگیوں کا انکشافتفصیلات کے مطابق لاہور کی سروسز اسپتال میں کروڑوں کے نقصان کا انکشاف ہوا ہے جس کے لیے وزیر صحت نے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام کی تنظیم نو کی اصولی منظوری دیدیوزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے ترسیلی نظام بالخصوص این ٹی ڈی سی کی تنظیم نو کی اصولی منظوری دیدی۔ تفصیلات کے مطابق بجلی کے شعبے میں اصلاحات کے جائزے سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس کا تیسرا اور حتمی دور ہوا.
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

نیا قرض پروگرام، آئی ایم ایف مشن رواں ماہ پاکستان آئے گاآئی ایم ایف نے مشن کے دورے کی حتمی تاریخ اور پروگرام کی مدت کے حوالے سے وضاحت نہیں کی
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »