نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف 362 رنز کی برتری

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 35 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 17%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف 362 رنز کی برتری ARYNewsUrdu

کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی اپنی پوزیشن مستحکم کرلی ہے، چوتھی وکٹ پر کپتان ولیمسن اور ہنری نکلز کے درمیان 369 سے زائد رنز کی ریکارڈ پارٹنرشپ بنی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز نیوزی لینڈ نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 659 رنز بناکر اپنی پہلی اننگز ڈیکلیئر کردی، اسی کے ساتھ نیوزی لینڈ کو پہلی اننگز میں 362رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے پہلی اننگز میں ایک ڈبل سینچری اور دو سینچریاں اسکور کیں گئیں، کیوی کپتان کین ولیمسن نے پاکستان کے خلاف شاندار ڈبل سینچری اسکور کی، ہینری نکلس 157رنزبناکر آؤٹ ہوئے دونوں کھلاڑیوں کے درمیان چوتھی وکٹ پر 369 سے زائد رنز کی ریکارڈ پارٹنرشپ بنی، بعد ازاں ڈیرل مچل نے برق رفتاری سے رنز اسکور کئے اور انہوں نے بھی پاکستان کے خلاف سینچری اسکور کرتے ہوئے 102 رنز بنائے، نیوزی لینڈ کو پہلی اننگز میں 362رنز کی برتری حاصل ہوگئی...

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

وسیم خان بنا دے گا جس کی اپنی 21 ایوریج تھی🤣🤣وقار نے تو نیوزی لینڈ کو آوٹ کر دیا

No comments please

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات