نیوزی لینڈ کے اسپیکر کی اسمبلی کارروائی کے دوران بچے کو فیڈر پلانے کی ویڈیو وائرل - ایکسپریس اردو

  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 57 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 26%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

نیوزی لینڈ کے اسپیکر کی اسمبلی کارروائی کے دوران بچے کو فیڈر پلانے کی ویڈیو وائرل

نیوزی لینڈ کے اسپیکر کی اسمبلی اجلاس کی صدارت کے دوران بچے کو فیڈر پلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ میں تیل کی قیمت سے متعلق اجلاس جاری تھا تو اس دوران اسپیکر نے جب خاتون رکن اسمبلی تماتی کافے کو بحث میں حصہ لینے کی دعوت دی تو اُن کی گود میں ڈیڑھ ماہ کا بیٹا تھا جسے اسپیکر نے لے لیا اور اس دوران وہ نہ صرف اجلاس کی صدارت کرتے رہے بلکہ نومولود کو فیڈر سے دودھ بھی پلاتے رہے۔ اسپیکر ٹریور ملارڈ نے نومولود کو فیڈر پلانے کی تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ عمومی طور پر اسپیکر کی نشست اجلاس کی صدارت کے لیے استعمال ہوتی ہے لیکن آج میرے ساتھ ایک وی آئی پی ہے جو میرے ساتھ صدارت کا حصہ ہے، جس پر تماتی کافے اور ان کی فیملی کو ننھے مہمان کی شمولیت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ ملک کی نمائندہ پارلیمان کو بچوں کے لیے دوستانہ بنانے کے لیے مختلف قوانین میں نرمی کی گئی ہے ، اس وقت درجن سے زائد خاتون ارکان پارلیمنٹ بچوں کے ساتھ اسمبلی کی کارروائی میں حصہ لے رہی ہیں جب کہ گزشتہ سال جسینڈرا نیوزی لینڈ کی پہلی وزیراعظم تھیں جنہوں نے زچگی کی چھٹیاں حاصل کیں اور وہ دنیا کی دوسری خاتون وزیراعظم بھی ہیں جو عہدے پر فائز ہوتے ہوئے ماں بنیں۔

“Today a VIP took the chair with me”: New Zealand parliament speaker cradles and feeds lawmaker’s baby during debate.

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

اسپیکر نیوزی لینڈ اسمبلی کی دوران اجلاس بچے کو دودھ پلانے کی تصویر وائرلاسپیکر نیوزی لینڈ پارلیمنٹ ٹریور میلارڈ کی اجلاس کی صدارت کے دوران بچے کو گودمیں لیے تصویر نےانٹرنیٹ صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی ہے۔ اسپیکر نے پالیمنٹ ممبر ٹماتی کوفے کے بچے کے ساتھ تصاویر خود پوسٹ کیں۔ پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں سے ایک میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسپیکر بچے […]
ذریعہ: Aaj_Urdu - 🏆 8. / 63 مزید پڑھ »

قندیل بلوچ قتل کیس میں مقتولہ کے والدین کی بیٹوں کو معافی نامے کی درخواست مستردقندیل بلوچ قتل کیس میں مقتولہ کے والدین کی بیٹوں کو معافی نامے کی درخواست مسترد PakistaniModel SocialMediaCelebrity QandeelBaloch MurderedCase Parents Brothers ApplicationForApologizedRejected pid_gov PITB_Official
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

فنکاروں کی وزیراعظم سے مقتول ریحان کے والدین کو انصاف دلانے کی اپیل - ایکسپریس اردوفنکاروں کی وزیراعظم سے مقتول ریحان کے والدین کو انصاف دلانے کی اپیل - justiceforRehan MahiraKhan iqraaziz armeenakhan
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

قندیل بلوچ کے والدین کی بیٹوں کو معاف کرنے کی درخواست مستردصوبہ پنجاب کے شہر ملتان کی عدالت نے ماڈل اور اداکارہ قندیل بلوچ کے قتل کے مقدمے میں مقتولہ کے والدین کی جانب سے دونوں بیٹوں کو معاف کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔
ذریعہ: BBCUrdu - 🏆 11. / 59 مزید پڑھ »

فیاض چوہان کی پرویز الٰہی کو وزارت اعلیٰ کی پیشکش کی تردیدفیاض الحسن چوہان نے چوہدری پرویز الٰہی کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ کی پیشکش کی تردید کردی، ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار بڑے احسن طریقے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کررہے ہیں،...;
ذریعہ: SAMAATV - 🏆 22. / 51 مزید پڑھ »

حمزہ علی عباسی کی فلم ’ورنہ‘ کی اداکارہ کے ساتھ شادی کی خبریں گرم - ایکسپریس اردوگردش کرنے والی خبروں کے مطابق حمزہ علی عباسی 25 تاریخ کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »