نیب لاہور نے مجموعی طور پر طلب اور گرفتار ملزمان کا موازنہ جاری کردیا

  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 33 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 16%
  • Publisher: 83%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

لاہور: (دنیا نیوز) نیب لاہور نے کرپشن اور بدعنوانی کے مختلف مقدمات میں تحقیقات کیلئے پیش ہونیوالےافراد کے اعدادوشمار فراہم کردیا جس کے مطابق اس تاثر کی نفی کی جاتی ہے کہ نیب میں ملزمان کو طلب کر کے بٹھا لیا جاتا ہے۔

نیب لاہور کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق 2017ء سے تاحال نیب لاہور میں کم وبیش 1 لاکھ افراد کو تحقیقات کیلئے نیب لاہور طلب کیا گیا۔ ان ڈھائی سالوں میں دوران تحقیقات ٹھوس شواہد کی بنیاد پر 859 ملزمان کی گرفتاری کے وارنٹ جاری ہوئے جن پر عملدرآمد کیا گیا جبکہ نیب لاہور کے قیام 1999ء سے 2016ء تک تقریباً 7 لاکھ افراد کو مختلف نوعیت کے مقدمات میں طلب کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق 17 سالوں کے دوران 7 لاکھ میں سے کل 1532 ملزمان کی گرفتاری پر عمل درآمد کیا گیا ہے۔ تفصیلات فراہم کرتے ہوئے نیب لاہور کی جانب سے اس تاثر کی نفی کی جاتی ہے کہ نیب میں ملزمان کو طلب کر کے بٹھا لیا جاتا ہے۔ ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کا کہنا ہے کہ نیب ایک قومی ادارہ ہے جس کے تمام اقدامات قانون اور آئین کی روشنی میں سرانجام پاتے ہیں اور نیب میں ماورائے آئین کسی نوعیت کے اقدام کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا ہے۔

ملزمان کی گرفتاری مروجہ قوانین کے مطابق اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر ہی عمل میں لائی جاتی ہے۔ نیب لاہور کے مطابق دوران تحقیقات متعدد افراد کو معاونت کیلئے بھی طلب کیا جاتا ہے، جن کی گرفتاری مقصود نہیں ہوتی ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

’نوری‘ کے بولڈ ڈانس کے بعد ماہرہ خان کے ’عربی رقص‘ کے چرچے - Entertainment - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »

آمدن سے زائد اثاثہ کیس: خورشید شاہ مزید 6 روز کے لیے نیب کے حوالےآمدن سے زائد اثاثہ کیس: خورشید شاہ مزید 6 روز کے لیے نیب کے حوالے KhursheedShah PPP Corruption OverAssetCase Nab Remand S_KhursheedShah MediaCellPPP pid_gov MoIB_Official PTIofficial BBhuttoZardari Dr_FirdousPTI Pakistan Politicians
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

حکومت نے نیب آرڈیننس1999 اور بے نامی ٹرانزیکشن ایکٹ2017 میں ترمیم کافیصلہاسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت نے نیب آرڈیننس1999 اور بے نامی ٹرانزیکشن ایکٹ2017
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

لاہور:جہاز سے پرندہ ٹکرانے کے بعد برڈ شوٹر حرکت میں آگئےلاہور:جہاز سے پرندہ ٹکرانے کے بعد برڈ شوٹر حرکت میں آگئے Lahore Airport Karachi Plane Collision CAA pid_gov MoIB_Official
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

شاہی جوڑے کی آمد، پنڈی لاہور کے رکشے سج گئےبرطانوی شاہی جوڑے کے دورہ پاکستان پر پاکستانی قوم کی تیاریاں عروج پر ہیں، راولپنڈی اور
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

Roznama Dunya: روزنامہ دنیا :- پاکستان:-جعلی بینک اکاؤنٹس ، نیب انکوائری کے 6ملزم پلی بارگین پر تیارقومی احتساب بیورو ( نیب )نے احتساب عدالت کو آگاہ کیا ہے کہ جعلی بینک اکاؤنٹس سے متعلق سندھ روشن پروگرام کی نیب انکوائری کے 6ملزم 7 کروڑ 50 لاکھ روپے کی پلی بارگین پر تیار ہو گئے ہیں
ذریعہ: roznamadunya - 🏆 14. / 53 مزید پڑھ »