نون لیگ کی جانب سے کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے بائیکاٹ کی تردید‬ | Abb Takk News

  • 📰 AbbTakk
  • ⏱ Reading Time:
  • 47 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 22%
  • Publisher: 68%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

PMLN ECLCommittee

اسلام آباد: نون لیگ نے ای سی ایل سے متعلق کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے بائیکاٹ کی خبروں کی تردید‬ کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ مسلم لیگ کو کابینہ کی ذیلی کمیٹی آج کے اجلاس میں نہ مدعو کیا گیا نہ ہم نے اسکا بائیکاٹ کیا ہے،ہم گزشتہ روز ذیلی کمیٹی کو اپنے موقف سے آگاہ کر چکے ہیں، آج ذیلی کمیٹی کا بائیکاٹ کرنے کی خبر بے بنیاد اورگمراہ کن ہے۔ مسلم لیگ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور ای سی ایل کمیٹی میں شہباز شریف کےنمائندے عطا اللہ تارڑ نے بھی خود سے منسوب بیان کی تردید کی ہے۔

اپنے بیان میں عطا اللہ تارڑنے کہا کہ ڈاکٹر عدنان کے ہمراہ اپنا مؤقف پیش کر چکے ہیں اجلاس کے بائیکاٹ کی خبر میں صداقت نہیں وزارت داخلہ نے ہمارے رابطہ کرنے پر بتایا کہ آج اجلاس نہیں ہے،ہماری طرف سے واضح کیاگیا کہ نواز شریف کی ہدایت کے مطابق ہمارے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں ہے ہم تاوان ادا کرنےکو تیار نہیں۔

دوسری جانب مسلم لیگ کے مرکزی رہنما سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ ای سی ایل پر کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے بائیکاٹ کی مجھ سے منسوب خبر درست نہیں نوازشریف کی صحت کے حساس معاملے پرایسی افواہ طرازی گمراہ کن شرارت ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 2. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

نون لیگ نواز شریف کی صحت پر سیاست نہ کرے ،گارنٹی کا بندوبست کرے ،فوادچودھریاسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

نواز شریف کی واپسی کی تاریخ نہیں دی جا سکتی، ذرائع مسلم لیگ ناسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے ذرائع نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر کہا ہے کہ انھیں 8 ہفتے کی ضمانت ہوئی، حکومت کس بات کی تاریخ مانگ رہی ہے؟
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

نون لیگ گارنٹی کا بندوبست کرے، فواد چوہدرینون لیگ گارنٹی کا بندوبست کرے، فواد چوہدری تفصیلات جانئے: DailyJang
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

ایجنسیوں کی رپورٹ پر حافظ حمداللہ کی شہریت ختم کی گئی، اعظم سواتی - Pakistan - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »

مشیر خزانہ کی ٹماٹر کی قیمت سے لاعلمی نے معیشت کی قلعی کھول دی، مرتضیٰ وہابکراچی: (دنیا نیوز) سندھ حکومت کے ترجمان اور مشیر قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی ٹماٹر کی قیمت سے لاعلمی نے ملکی معیشت کی قلعی کھول دی ہے۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

اسٹیٹ بینک کی 5 ہزار کے نوٹ منسوخ کیے جانے کی خبروں کی تردید - ایکسپریس اردوپانچ ہزار روپے کے نوٹ کی منسوخی کی کوئی تجویز نہیں دی، ترجمان اسٹیٹ بینک
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »