نواز شریف کی واپسی سے عوام میں ایک نئی امید، حوصلہ اور امنگ جاگی ہے شہباز شریف

  • 📰 Waqtnewstv
  • ⏱ Reading Time:
  • 20 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 11%
  • Publisher: 59%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر اورسابق وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ (ن)لیگ کے قائد اورسابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی واپسی سے عوام میں ایک نئی امید، حوصلہ اور امنگ جاگی ہے،نواز شریف ن

ے ہر بار نظام بہتر بنایا، بہتر چلایا اور عوام کو اس بہتری کا ثمر ملا،نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ کی پالیسیوں کا تسلسل رہتا تو آج مہنگائی ہوتی اور نہ یہ بحران،آج پاکستان میں یہ حالات کیوں ہیں؟ 2018 سے 2022 کا دور اس کا جواب ہے۔ لیگی رہنمائوں سعید احمد خان منہیس، آصف سعید منہیس، طلال چوہدری، خواجہ احمد حسان، رانا احسان افضل اور ملک محمد احمد خان نے پارٹی صدر شہبازشریف

سے الگ الگ ملاقات کی۔ ملاقاتوں میںپارٹی قائد محمد نواز شریف کی وطن واپسی پر استقبال کی تیاریوں پر بات ہوئی۔ ملاقوں میں ملک کی مجموعی صورتحال اور عام انتخابات کے حوالے سے امور بھی زیر غور آئے۔ پارٹی رہنمائوں نے اپنے اپنے علاقوں میں 21 اکتوبر کے لئے ہونے والی تیاریوں سے متعلق آگاہ کیا۔ پارٹی رہنمائوں نے 21 اکتوبر کو نوازشریف کے بھرپور اور تاریخی استقبال کے عزم کا اظہار کیا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 10. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

عوام کی عدم دلچسپی، ن لیگی رہنماؤں کا نواز شریف کو واپسی مؤخر کرنے کا مشورہلاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ن لیگی رہنماؤں نے عوام کی عدم دلچسپی کے باعث نواز شریف کو لندن سے وطن واپسی موخر کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔  ایکسپریس نیوز کے مطابق ن لیگی رہنماؤں کے مفاہمتی گروپ کا کہنا ہے کہ فی الحال مہنگائی، بے روزگاری اور بے تحاشا یوٹیلیٹی بلز سے پریشان عوام کو نواز شریف کی وطن واپسی میں زیادہ دلچسپی نہیں ہے، شہباز شریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز لاہور میں عوامی رابطہ مہم شروع کر کے عوامی رائے بھانپ چکے ہیں اس لیے موجودہ حالات میں عوام کی جانب سے نواز شریف کے شایان شان استقبال کی توقع رکھنا مناسب نہیں۔ شاہد خاقان عباسی بھی لندن میں نواز شریف سے ملاقات میں یہی موقف دہرا چکے ہیں تاہم نواز شریف واپسی کا ذہن بنا کے اور پارٹی کو استقبال کی تیاری کا کہہ چکے ہیں۔ پاکستان ٹیم ورلڈ کپ میں آگے نہیں جائے گی، ہر بھجن سنگھ کی رائے  رہنماؤں کا موقف ہے کہ  ابھی عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہیں ہوا، عام انتخابات کے قریب یا باقاعدہ تاریخ کا اعلان ہونے کے بعد نواز شریف وطن واپس آئیں تو زیادہ بہتر ہے۔
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

وطن واپسی ، نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئیلاہور : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی ، جس میں کہا ہے کہ نواز شریف کو اب بھی دل کا عارضہ ہے
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

برطانوی ہسپتال نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ جاری کر دیبرطانیہ کے رائل برومپٹن اسپتال نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ جاری کر دی۔ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ رائل برومپٹن اسپتال کے کنسلٹنٹ کارڈیالوجسٹ پروفیسر کارلو ڈی ماریو کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔برطانوی معالج کی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دی گئی ہے. جس میں بتایا گیا ہے کہ نواز شریف کو اب بھی دل کے عارضے کی علامات ہیں۔شوگر اور دیگر امراض کی وجہ سے انہیں پاکستان اور لندن میں مسلسل فالو اپ کی ضرورت ہے،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ماضی کی بائی پاس سرجری اور انجیو پلاسٹی کے سبب نواز شریف کا مسلسل چیک اپ کیا۔ہم نے نواز شریف کی پہلے اینٹی اینجنل تھراپی کی بہتری کے لیے علاج کیا، نواز شریف کو انجائنا علامات اور کورونا کی وجہ سے پاکستان جانے سے روک دیا تھا۔رائل برومپٹن اسپتال کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مرض کی علامات بڑھ گئیں تو ہم نے نواز شریف کی انجیو پلاسٹی دوبارہ کرنے کا فیصلہ کیا، نواز شریف کی انجیو پلاسٹی نومبر 2022میں کی گئی. اس دوران نواز شریف کو اسٹنٹ بھی ڈالے گئے۔ اللہ کو منظور ہوا تو نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان آئیں گے: شہباز شریف
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

نواز شریف کو ضمانت ملنے کے امکانات روشن ہیں، رانا ثنا اللہاسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کو ضمانت ملنے کے امکانات روشن اور واضح ہیں۔  جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے کیسز میں حفاظتی ضمانت لینے کا ارادہ ہے، ان کی حفاظتی ضمانت سے متعلق قانونی ٹیم نے تیاری کرلی ہے، نواز شریف خود پر لگے الزامات کا سامنا کریں گے، 16 ماہ کی مشکلات اور جو کچھ کیا وہ عوام کے سامنے رکھیں گے، ماضی میں بھی نواز شریف نے ملک کو بحران سے نکالا، نواز شریف نے ہمیشہ آخری حد تک کوشش کی کہ ملک کے حالات نہ بگڑیں، انہوں نے ہمیشہ ملک کی بہتری کیلئے کوشش کی ہے۔ عوام کی بڑی تعداد جلسے کی صورت میں نواز شریف کا استقبال کرے گی، مریم نواز، کیپٹن (ر) صفدر کے کیس کی سماعت ہو چکی، جس میں ضمانت مل چکی ہے۔رانا ثنا  نے  کہا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اپنے غلط عزائم کی وجہ سے مشکلات میں ہیں، وہ کسی سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بن رہے، ان کے خلاف کریک ڈاؤن 9 مئی کے واقعات کے بعد ہو رہا ہے۔ نیدر لینڈ ز کے بلے باز کی حار ث روف سےتکرار ، پھر کیا ہوا؟ ویڈیوز دیکھیں
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

نواز شریف کو واپسی کے سفر کیلئے کسی گارنٹی یا یقین دہانی کی ضرورت نہیں: اسحاق ...اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس آرہے ہیں. ان کی واپسی کسی گارنٹی کا نتیجہ نہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ قائد مسلم لیگ کو واپسی کے سفر کیلئے کسی گارنٹی یا یقین دہانی کی ضرورت نہیں. نواز شریف کی واپسی پر ضمانت کا عمل بھی ہو جائے گا. آج تک اس ملک میں کس کو حفاظتی ضمانت نہیں ملی، میں نے حفاظتی ضمانت لینے سے انکار کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ڈالر کی حقیقی ویلیو 250 روپے ہے، ستمبر 2022 میں کہا تھا کہ ڈالر ریٹ 200 سے کم ہونا چاہیے، ڈالر کو 250 روپے کے قریب آنا چاہئے، کوئی وجہ نہیں کہ ڈالر کی قیمت واپس اوپر جائے.انٹر بینک سسٹم اور ایکسچینج کمپنیاں ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہی ہیں. ہمارے دور میں بھی ڈالر کی سمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کیخلاف ایکشن لیا گیا تھا۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ امید ہے آئی ایم ایف کا اگلا اقتصادی جائزہ کامیاب ہوگا، جس کے نتیجے میں پاکستان کو 70 کروڑ ڈالر کی قسط ملے گی، تمام قوتیں مل کر کام کر رہی ہیں، کوئی قوت مجھے ناکام نہیں کرنا چاہتی تھی، سب قوتیں مل کر کام کریں گی تو ملک آگے بڑھے گا۔سابق وفاقی وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ پاکستان کو دوبارہ معاشی قوت بنا کر جی ٹونٹی میں شامل کرنا ہے. مہنگائی کے خاتمے اور عوامی مسائل حل کرنے کیلئے ہمت کی ضرورت ہے۔ لاہور کا ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر دوسری جانب وکیل امجد پرویز نے رجسٹرار آفس میں نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ جمع کرائی۔برطانوی معالج کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف کو ابھی بھی دل کے عارضے کی شکایات ہیں. انہیں شوگر اور دیگر امراض کی وجہ سے پاکستان اور لندن میں مسلسل فالو اپ کی ضرورت ہے، نواز شریف کی ماضی میں ہونے والی بائی پاس سرجری اور انجیو پلاسٹی کی وجہ سے مسلسل چیک اپ ہوتا رہا۔سابق وزیراعظم کے معالج نے رپورٹ میں لکھا کہ ہم نے نواز شریف کی پہلے اینٹی اینجنل تھراپی کی بہتری کیلئے علاج کیا، قائدمسلم لیگ ن کو انجائنا کی علامات اور کورونا وبا کی وجہ سے پاکستان جانے سے روک دیا تھا، جب نواز شریف میں مرض کی علامات بڑھ گئیں تو ہم نے ان کی انجیو پلاسٹی دوبارہ کرنے کا فیصلہ کیا۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ نواز شریف کی انجیو پلاسٹی نومبر 2022 میں کی گئی، اس دوران نواز شریف کو سٹنٹ بھی ڈال
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

نواز شریف کے سینے میں درد ہے، میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیشلاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) نواز شریف کی بیماری سے متعلق برطانوی ہسپتال کی رپورٹ لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرادی گئی ہے۔ برطانوی ہسپتال کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کے سینے میں اب بھی درد اٹھتا ہے انہیں لندن اور پاکستان میں چیک اپ کرانے کی ضرورت ہے،  نواز شریف کو کورونا اور دل کی تکلیف کے سبب پاکستان کے لیے سفر سے روکا گیا تھا، نواز شریف کو لندن اور پاکستان میں ابھی بھی فالو اَپ چیک اَپ کی ضرورت ہے، نواز شریف کو ابھی بھی سینے میں درد رہتا ہے۔ ن لیگ کے وکیل امجد پرویز نے رجسٹرار آفس میں نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ جمع کرائی جو کہ برطانوی معالج  کی جانب سے تیار کی گئی ہے جسے برطانیہ کے رائل برمپٹن ہسپتال نے جاری کیا ہے۔  عبد الرزاق نے بھی ورلڈ کپ سیمی فائنلسٹ کے بارے میں پیش گوئی کردی
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »