ناروے: لوگوں نے مرنا چھوڑ دیا، گورکنوں کو ’جان’ کے لالے پڑ گئے

  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 33 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 17%
  • Publisher: 83%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

اوسلو: (ویب ڈیسک) کورونا وائرس کے دور میں دنیا بھر کے گورکنوں کے پاس فرصت نہیں۔ لیکن ناروے میں عجیب صورتحال درپیش ہے جہاں ہلاکتیں کم ہو گئی ہیں، جس کے بعد آخری رسومات کا بندوبست کرنے والوں کو فاقوں کا خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس نے دنیا بھر میں ہر طرح کے کاروباروں کو نقصان پہنچایا ہے اور حکومتوں کو اپنی معیشتیں بچانے کے لیے ان کاروباروں کو مالی مدد دینا پڑرہی ہے۔ یہ طرفہ تماشا ہے کہ ناروے میں حکومت کو گورکنوں کی امداد کرنا پڑ رہی ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق پوری دنیا میں کورونا وائرس سے 5 لاکھ 83 ہزار اموات ہوچکی تھیں۔ ان میں صرف 253 ہلاکتیں ناروے میں ہوئی ہیں۔ ملک میں بہت کم مریض ہسپتال میں داخل ہیں اور ان میں سے کوئی ایک بھی وینٹی لیٹر پر نہیں۔ جنوبی ناروے میں تین نسلوں سے گورکنی کرنے والا لینڈے خاندان ان میں سے ایک ہے۔ ایرک لینڈے نے فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ ایسی صورتحال ماضی میں کبھی پیش نہیں آئی تھی۔

ایرک لینڈے کا کہنا تھا کہ ایک ماہ میں 30 جنازے بھگتا دیتے تھے لیکن مارچ کے بعد ماہانہ 10 سے بھی کم میتیں آرہی ہیں اور کورونا وائرس والی تو ایک بھی نہیں آئی۔ کرایہ اور دوسرے بل بھرنے کے لیے لینڈے فیونرل ہوم کو 32 ہزار کرونا امداد لینا پڑی۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

منگل کو زمین اور مشتری کے ایک دوسرے کے قریب آنے کے مظاہرمنگل کو زمین اور مشتری کے ایک دوسرے کے قریب آنے کے مظاہر Read News Tuesday Earth Jupiter Close SolarSystem BiggestPlanet Reached Space
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

منگل کو زمین اور مشتری کے ایک دوسرے کے قریب آنے کے مظاہرسعودی ماہر فلکیات ملھم الھندی نے بتایا ہے کہ اکل منگل کو زمین اور ہمارے نظام شمسی میں شامل ایک سیارہ مشتری ایک دوسرے کے قریب آئے۔عرب فیڈریشن برائے فلکیات و
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

اقراء کو شوہر کو سُدھارنے کے مشورےپاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ اقراء عزیز کو مداحوں کی جانب سے اُن کے شوہر، اداکار یاسر حسین کو سدھارنے کے مشورے دیئے جا رہے ہیں
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

وزیراعظم نے کے الیکٹرک حکام کو جمعرات کو بلالیاوزیراعظم نے کے الیکٹرک حکام کو جمعرات کو بلالیا تفصیلات جانئے: DailyJang
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

کینیا کے سب سے بڑے میٹرنٹی ہسپتال کے 41 کارکنوں کو کورونا وائرس ہو گیاکینیا کے سب سے بڑے میٹرنٹی ہسپتال کے 41 کارکنوں کو کورونا وائرس ہو گیا Kenya MaternityHospital Workers STaff Infected CoronaVirus TestedPositive Mothers NewBornBabies
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

کے الیکٹرک کی اوور بلنگ، گورنر سندھ نے تحقیقات کے لیے نیپرا کو خط لکھ دیاکے الیکٹرک کی اوور بلنگ، گورنر سندھ نے تحقیقات کے لیے نیپرا کو خط لکھ دیا ARYNewsUrdu
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »