مچھ سانحہ:11 مزدور قتل - ایکسپریس اردو

  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 116 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 50%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

مچھ سانحہ:11 مزدور قتل -

بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے مچھ میں نامعلوم دہشت گردوں نے کوئلہ کانوں میں کام کرنے والے 11 کان کنوں کو بے دردی کے ساتھ تیز دھار آلے سے ذبح کردیا۔

اس باردہشت گرد قوتوں کے عزائم اور اسٹرٹیجی کو سمجھنے کی اشد ضرورت ہے، سہولت کار ادھر ادھر ہی موجود ہیں، ان کی چیرہ دستیاں صاف نظرآتی ہیں، حکام اور ارباب اختیارکان کنی کے اس واقعے کے پس پردہ عناصرکے گھناؤنے کھیل کے بربریت آمیز منظر نامہ کا ادراک کریں اور خونیں گٹھ جوڑ میں ملوث سہولت کاروں کوکیفرکردار تک پہنچائیں جو وقفے وقفے سے بلوچستان کو غیرانسانی اور ہولناک واقعات کے ذریعے الجھائے رکھنا چاہتے ہیں جب کہ بے گناہ محنت کشوں کو بزدلانہ اور ظالمانہ طریقے سے انتقام کا نشانہ بنانے کی چنگیزی روایت...

وہ غریب مزدور تھے، دہشت گرد تھے، نہ ان کا انتہاپسندوں سے کوئی تعلق تھا، وہ جرائم پیشہ نہ تھے، سیدھے سادے محنت کش تھے، جو لوگ کان کنی کی صنعت سے گہری واقفیت رکھتے ہیں انھیں اندازہ ہے کہ کان کن کی زندگی کتنی مشکل ہوتی ہے اور ان کوکون سی مراعات ملتی ہیں یہ بھی کسی کو پتہ نہیں، سخت محنت کے بعد ہی انھیں زندہ رہنے کے لیے کچھ معاوضہ ملتا ہے، ان کی ہلاکت بلوچستان کے سیاسی ، سماجی اور تزویراتی بحران کا ایک دردناک سوالنامہ ہے جس کا غیر روایتی انداز میں جواب دینے کی ضرورت...

دریں اثناء واقعہ کے خلاف مشتعل افراد نے مچھ میں قومی شاہراہ 4گھنٹے تک بلاک رکھی جب کہ نعشیں کوئٹہ پہنچنے کے بعد مغربی بائی پاس پر ہزارہ کمیونٹی کی خواتین اور مردوں نے دھرنا دیکر ٹریفک معطل کردی، احتجاج کا یہ سلسلہ رات گئے تک جاری رہا، ادھرکوئٹہ پریس کلب کے باہر مختلف تنظیموں کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے مچھ بلوچستان میں11 بے گناہ کان کنوں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے دہشتگردی کی ایک بزدلانہ اورغیر انسانی کارروائی قراردیا ہے اورکہا ہے کہ ریاست ذمے داروں کو ڈھونڈ نکالے گی۔ اتوارکو اپنے مذمتی بیان میں صدر مملکت نے غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور افسوس کے ساتھ مقتولین کے درجات کی بلندی اور غمزدہ خاندانوں کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں ایف سی کو حکم دیا ہے کہ تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے قاتلوں کو گرفتار...

یہ وقت دور اندیشی اور سیاسی بصیرت کا ہے، ملک کے دشمن اپنی گریٹ گیم بڑی عیاری سے بھارت کے گٹھ جوڑ سے بلوچستان میں کھیلنے پر کمر بستہ ہیں، وہ بلوچستان میں اپنے اس ایجنڈے کو جسے پاک فوج نے کلبھوشن یادیو کے دہشتگردانہ نیٹ ورک کے خاتمے کے بعد اسے زمین بوس کردیا تھا اب وہ نئی مہم جوئی کی تلاش میں ہے، بتایا جاتا ہے کہ دہشتگردی کے جتنے واقعات ہوئے ہیں ان میں بھارت کی شمولیت خالی از علت نہیں ہے، حکمراں سیاسی تصادم کا راستہ روکیں، اپوزیشن اور حکمرانوں میں فہمیدہ عناصر مل کر سیاسی صورتحال کو تناؤ سے...

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

Insaniyet khatam ho gaye hy. No words to say anything

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات