موٹروے پر خاتون سے زیادتی کیس، ملزم شفقت گرفتار، ڈی این اے میچ کر گیا

  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 53 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 25%
  • Publisher: 83%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

لاہور: موٹروے پر خاتون سے زیادتی کیس میں بڑی پیش رفت، وقار الحسن کی نشاندہی پر ملزم شفقت کو پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزم شفقت کا ڈی این اے میچ کر گیا۔ شفقت علی کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا۔ دوران ت

فتیش ملزم وقار الحسن نے شفقت کے بارے میں معلومات دی تھیں۔

اس سے قبل ملزم وقار الحسن نے از خود گرفتاری دی، جس کے بعد وقار کے برادر نسبتی عباس نے بھی اپنے آپ کو قانون کے حوالے کر دیا۔ ذرائع کے مطابق عباس ملزم وقار کے نام پر جاری ہونے والی سم استعمال کر رہا تھا، عباس نے شیخوپورہ میں خود کو پولیس کے حوالے کیا۔ از خود گرفتاری دینے والے ملزم وقار نے دوران تفتیش بتایا کہ ملزم عابد کچھ عرصے سے شفقت نامی شخص کے ساتھ وارداتیں کرتا رہا ہے، شفقت بہاولنگر کا رہائشی اور عابد علی کا دوست ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق وقار الحسن ابتدائی تحقیقات میں واقعے میں ملوث نہیں پایا گیا، ملزم کا ڈی این اے میچ نہیں ہوا، ملزم موقع پر موجو د تھا یا نہیں ابھی تصدیق ہونا باقی ہے۔

دوسری جانب خاتون سے زیادتی کا مرکزی ملزم عابد علی تاحال گرفتار نہیں ہو سکا، جو پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ پولیس ملزم عابد علی کے قریبی عزیزوں سمیت مزید 7 افراد کو حراست میں لے چکی ہے۔ ادھر موٹروے پر خاتون سے زیادتی کے معاملے پر سی سی پی او لاہور نے متنازع بیان پر معافی مانگ لی۔ انہوں نے کہا بیان سے کسی کی دل آزاری ہوئی تو معافی مانگتا ہوں، متاثرہ خاتون اور تمام طبقات سے معذرت چاہتا ہوں، میرے بیان کا مطلب کوئی غلط تاثر دینا نہیں تھا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

موٹروے پر خاتون سے زیادتی کیس: سی سی پی او لاہور طلبلاہور: لاہور ہائیکورٹ نے موٹروے خاتون زیادتی کیس میں سی سی پی او لاہور کو دوپہر ایک بجے عدالت طلب کرلیا۔ عدالت نے واقعہ کی تحقیقات کیلئے قائم کمیٹی کا
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

موٹروے پر خاتون سے زیادتی کا کیس: سی سی پی او لاہور ہائیکورٹ میں پیش
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

موٹروے پر خاتون سے زیادتی کیس ملزم شفقت گرفتار ڈی این اے میچ کر گیاموٹروے پر خاتون سے زیادتی کیس، ملزم شفقت گرفتار، ڈی این اے میچ کر گیا Lahore MotorwayIncident RapeCase Arrested Accused DNA Matched pid_gov MoIB_Official GOPunjabPK
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

موٹروے زیادتی کیس؛ متاثرہ خاتون کا ملزم وقار کی شناخت سے انکار - ایکسپریس اردووقار 20 سال سے علی ٹاﺅن میں رہ رہا ہے اور محنت مزدوری کر کے پیٹ پالتا ہے، اہل محلہ کا مؤقف
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

لنک روڈ پر خاتون سے زیادتی کیس میں اہم پیش رفت، ملزم نے گرفتاری دیدیلاہور: گجرپورہ میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کیس کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آگئی، اہم ملزم وقارالحسن نے ازخود کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی(سی آئی اے) دفتر میں پیش ہوکر صحت جرم سے انکار کردیا۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

موٹر وے پر خاتون سے زیادتی، حکمران مستعفی ہو جائیں، احسن اقبال کا مطالبہ
ذریعہ: roznamadunya - 🏆 14. / 53 مزید پڑھ »