موٹاپے اور کورونا سے ہونیوالی اموات کا گہرا تعلق ہوتا ہے: طبی تحقیق

  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 43 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 21%
  • Publisher: 83%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

روم: (ویب ڈیسک) موٹاپے اور کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کا آپس میں کیا تعلق ہے؟ اس حوالے سے حال ہی میں طبی ماہرین کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ تھوڑا بہت موٹاپا بھی شدید کورونا وائرس اور موت کا سبب بن سکتا ہے۔

حال ہی میں یورپین جرنل آف اینڈورائنولوجی میں شائع کی جانے والی تحقیق میں اٹلی کے ہسپتال کے کورونا وائرس سے متاثرہ 482 مریضوں کا جائزہ لیا گیا۔

تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایسے لوگ جن کا بی ایم آئی 30 ہے ان میں سانس سے متعلق مسائل کے خطرات زیادہ ہیں۔ ایسے مریض جن کا بی ایم آئی 35 ہے ان میں موت کے امکانات بھی زائد ہیں۔ محققین کے مطابق موٹاپے کا شکار کورونا وائرس کے مریضوں میں سے 52 فیصد کو سانس سے متعلق مشکلات کا سامنا تھا، 36 فیصد مریضوں کو انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کیا گیا جبکہ ان میں سے ایک چوتھائی مریضوں کو سانس لینے کے لیے وینٹی لیٹر کی ضرورت پڑی۔

شائع تحقیق کے مطابق موٹاپے کا شکار 30 فیصد کورونا وائرس کے مریض علامت ظاہر ہونے کے 30 دن کے اندر ہی دم توڑ گئے۔ مطالعے کے شریک مصنف اور الما میٹر اسٹڈیورم یونیورسٹی کے ڈاکٹر میٹیو روٹولی کا کہنا ہے کہ موٹاپے سے کسی بھی شخص میں دوسری بیماریوں کے خطرات بھی بڑھ جاتے ہیں جن میں ٹائپ ٹو ذیابیطس، امراض قلب اور کینسر جیسی بیماریاں شامل ہیں۔ مطالعے میں یہ بات واضح ہوئی ہے کہ ہلکا موٹاپا بھی بہت زیادہ خطرہ پیدا کر سکتا ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

تھیٹرز مالکان اور فنکاروں کا حکومت سے تھیٹر کھولنے کا مطالبہتھیٹرز مالکان اور فنکاروں کا حکومت سے تھیٹر کھولنے کا مطالبہ تفصیلات جانئے: DailyJang
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

کورونا سے غربت اور عدم مساوات میں اضافے کا خدشہ ہے،آئی ایم ایفبین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)عالمی معیشت ابھی مشکلات سے نہیں نکلی،کورونا سے غربت اور عدم مساوات میں اضافے کا خدشہ ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا نے
ذریعہ: newsonepk - 🏆 18. / 51 مزید پڑھ »

موٹاپے اور کورونا وائرس سے ہونیوالی اموات کا آپس میں گہرا تعلق ہوتا ہے: تحقیقموٹاپے اور کورونا وائرس سے ہونیوالی اموات کا آپس میں گہرا تعلق ہوتا ہے: تحقیق Obesity CoronaVirus Deaths Research FatPeople OverWeighted InfectiousDisease SpreadRapidly DeadlyVirus
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

اداکارہ ریکھا کا محافظ کا کورونا مثبت آنے کے باوجود ٹیسٹ سے انکار - Entertainment - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »

بولیویا: سیکس ورکرز کا کورونا سے تحفظ کے لیے برساتی کا استعماللاطینی امریکہ کے ملک بولیویا میں سیکس ورکرز نے کہا ہے کہ وہ اپنے کام کو دوبارہ شروع کر رہی ہیں اور اپنی حفاظت کے لیے بلیچ، دستانے اور نیم شفاف برساتی کا استعمال کریں گی۔
ذریعہ: BBCUrdu - 🏆 11. / 59 مزید پڑھ »

'پاکستان میں کورونا کے 2 لاکھ 53 ہزار سے زائد کیسز اور 5320 اموات ہوگئی'وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ انسانی تاریخ میں کوویڈ19ایک بڑی وباہے، ملک میں 249744 کیسز اور 5426 اموات ہوگئی ہیں جبکہ سندھ میں 106622 کیسز اور 1826اموات ہوئی ہیں۔ مزید پڑھیں: ARYNewsUrdu COVID19
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »