مودی حکومت کی بے حسی : ایک اور کسان نے موت کو گلے لگالیا -

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 23 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 12%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

مودی حکومت کی بے حسی : ایک اور کسان نے موت کو گلے لگالیا ARYNewsUrdu

نئی دہلی : بھارت میں جاری کسانوں کی تحریک رکنے کا نام نہیں لے رہی، مودی سرکار کی ہٹ دھرمی اور بےحسی کے باعث بے بس کسان خود کشی کرنے پر مجبور ہوگئے، اموات کا سلسلہ بڑھتا چلا جارہا ہے۔

اس حوالے سے ایک تازہ واقعہ دہلی یوپی کے غازی پور بارڈر پر پیش آیا ہے جہاں اتراکھنڈ کے کسان کشمیر سنگھ نے ایک خودکشی نوٹ لکھنے کے بعد پھانسی کا پھندا گلے میں ڈال کر زندگی ختم کرلی۔ بھارتی میڈیا ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کشمیر سنگھ کا تعلق اتراکھنڈ کے علاقے بلاس پور سے تھا اور وہ اپنے خاندان کے ساتھ زرعی قوانین کے خلاف ہونے والے مظاہرے میں شامل تھا۔ ہفتہ کی صبح اس نے ایک خط لکھ کر بیت الخلا میں خود کو پھانسی لگالی۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔