موجودہ حکومت عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکی ہے : سراج الحق

  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 56 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 26%
  • Publisher: 83%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

مزید تفصیلات: DunyaNews DunyaUpdates

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ ایک شہری کی حیثیت سےجانناچاہتاہوں کہ مجھ پرخودکش حملہ کس نےکروایا ژوب پہنچا تو لوگوں نے پوچھا بلٹ پروف گاڑی کیوں استعمال نہیں کی، بلٹ پروف گاڑی کوئی علاج نہیں، لوگ امن مانگتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں بلوچستان ہے تو پاکستان ہے، یہ صوبہ ترقی کرے گا تو ملک ترقی کرے گا، لیکن معدنیات سے مالامال صوبہ سہولیات سے محروم ہے ، بلوچستان میں روزگار، تعلیم اور امن وامان کچھ بھی نہیں، صوبے میں ایک کلومیٹر بھی موٹروے نہیں، یہاں 10 سال میں کوئی سڑک یا کارخانہ نہیں بنا، صوبے میں خون بہہ رہا ہے، لوگ لاشیں دفنا دفنا کر تھک گئے ہیں۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکمران طبقہ صرف تنخواہیں اورمراعات لیتا ہے اور دفاتر میں چھپا ہوا ہے، مرکزی اورصوبائی حکومتیں مسائل پر توجہ نہیں دے رہیں، جماعت اسلامی بلوچستان کےحقوق کی لڑائی لڑے گی۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ یہاں ذمہ داری سنبھالنے والا کوئی نہیں ، سب یہاں ایک دوسرے پر ذمہ داریاں ڈالتے ہیں ، نئے حکمران اعلانات کرتے ہیں اور ناکام ہوکر چلے جاتے ہیں، بلوچستان کے باصلاحیت نوجوان اور دانا لوگ پریشان ہیں، یہاں لوگوں کا جینا اورمرنا مشکل ہوگیا ہے، اس صوبے کے حالات کاذمہ دار کون ہے؟ کون ذمہ داری قبول کرے گا۔

انھوں نے الیکشن کے حوالے سے اپنے مشورے سے متعلق کہا کہ میں نے سپریم کورٹ میں کہا تھا کہ اگست کا مہینہ پاکستان کی آزادی کا دن ہے، اگست کے مہینے میں لوگ حج سے واپس بھی آ جائیں گے، اس لیے اسی مہینے میں شفاف الیکشن کا انعقاد کیا جائے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

موجودہ حکومت عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکی ہے : سراج الحقکوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ ایک شہری کی حیثیت سےجانناچاہتاہوں کہ مجھ پرخودکش حملہ کس نےکروایا ژوب پہنچا تو
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

موجودہ حکومت عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکی ہے : سراج الحقکوئٹہ : (دنیانیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ مرکزی اور صوبائی حکومتیں بلوچستان کے مسائل پر توجہ نہیں دے رہیں، اور عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکی ہیں۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

موجودہ حکومت عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکی ہے : سراج الحقکوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ ایک شہری کی حیثیت سےجانناچاہتاہوں کہ مجھ پرخودکش حملہ کس نےکروایا ژوب پہنچا تو
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

بلوچستان کی صورتحال تشویشناک، اپوزیشن سمیت حکومتی جماعتیں مایوسی کا شکار ہیں، سراج الحقکوئٹہ: (دنیا نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ بلوچستان کی مجموعی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، اپوزیشن کے علاوہ حکومت میں شامل جماعتیں بھی مایوس ہیں۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

ژوب میں سراج الحق کے قافلے کے قریب دھماکاژوب امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے پر دھماکا، ایک شخص جاں بحق، پولیس دھماکے میں سراج الحق محفوظ، چار افراد زخمی ہوگئے، پولیس پولیس اور قانون نافذ کرنے
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

’زندگی اورموت اللہ کے ہاتھ میں ہے‘، خودکش حملے کے بعد سراج الحق کا جلسے سے خطابخودکش حملے کے باوجود سراج الحق نے جلسے میں شرکت کی
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »