ملکی اداروں اور اثاثوں کو جلایا جارہا ہے، عدالت نے صرف آئین نہیں حالات بھی دیکھنا ہے: چیف جسٹس

  • 📰 geonews_urdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 60 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 27%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

14 مئی کو پنجاب میں انتخابات کے حکم کے 4 اپریل کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی نظرثانی کی درخواست پر سماعت میں چیف جسٹس کے ریمارکس مزید پڑھیے:

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے 14 مئی کو پنجاب میں انتخابات کے حکم کے 4 اپریل کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی نظرثانی کی درخواست میں عدالت نے سیاسی جماعتوں سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا کے ایڈووکیٹ جنرلز کو نوٹسز جاری کردیے۔کے پی میں انتخابات کے لیے درخواست گزار عدالت سے رجوع کرسکتے ہیں، سپریم کورٹ کا فیصلہ

سماعت کا آغاز ہوا تو چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل دیں، آپ دلائل میں کتنا وقت لیں گے؟اس دوران پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر روسٹرم پر آگئے، ان کا کہنا تھا کہ آئین کا قتل کردیا گیا ہے، ملکی آبادی کا 10 کروڑ حصہ نمائندگی سے محروم ہے۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ملک میں انتخابات کا وقت ابھی ہے، پریشان کن ہےکہ جس طرح سیاسی طاقت استعمال ہو رہی ہے، باہر دیکھیں کیا ماحول ہے، دو اہم چیزیں فنڈز اور سکیورٹی کی تھیں، آج آپ نے درخواست میں سپریم کورٹ کے دائرہ...

وکیل علی ظفر کا کہنا تھا کہ آئین پر عمل درآمد سب کا فرض ہے، لوگ آئین کی عمل داری اور خلاف ورزی کے درمیان کھڑے ہیں۔ اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ مذاکرات کو مزید وقت مل جاتا تو بہتر ہوتا، 2 مئی کو مذاکرات ختم کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔ وکیل علی ظفرکا کہنا تھا کہ پچھلے ہفتے نام کی جمہوری حکومت نے سابق وزیراعظم کو احاطہ عدالت سے گرفتارکیا۔اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ آپ یہ بھی دیکھیں کہ اس کے بعد کیا ہوا ہے، گرفتاری کے معاملے کو عدالت نے درست کردیا تھا، 2 مئی کو مذاکرات کے عمل سے پی ٹی آئی پیچھے ہٹ گئی تھی، انہوں نے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی نہ معذرت کی۔

چیف جسٹس نےکہا کہ درخواست قابل سماعت ہونے پر الیکشن کمیشن کا موقف سننا چاہتے ہیں، بعض نکات غور طلب ہیں،ان پر فیصلہ کریں گے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 15. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

ملکی اداروں اور اثاثوں کو جلایا جارہا ہے، حکومت بے بس نظر آتی ہے، چیف جسٹس14 مئی کو پنجاب میں انتخابات کے حکم کے 4 اپریل کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی نظرثانی کی درخواست پر سماعت میں چیف جسٹس کے ریمارکس مزید پڑھیے:
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

اگر لیڈر بننا ہے تو بڑے پن کا مظاہرہ کریں، نجم سیٹھی کا جے شاہ کو مشورہمجھے صرف ایشیا کپ کی فکر نہیں، ورلڈ کپ اور چیمپئنز ٹرافی کی بھی فکر ہے، انڈیا میں ورلڈ کپ ہے، ہماری حکومت بھی جانے سے منع کرسکتی ہے: نجم سیٹھی
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

عمران خان کو اسپانسر اور کفالت کی جا رہی ہے، خواجہ آصفدو ججوں کو بولنے نہیں دیا گیا، ہماری سیاست میں کہیں بھی انتقام کا لفظ موجود نہیں، ذاتی طور پر شرمندہ ہوں اور جتنی بھی مذمت کی جائے ان چیزوں کی وہ کم ہے۔ DailyJang
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

عدلیہ نے ملک کو انارکی اور خانہ جنگی سے بچایا ہے: شیخ رشیدراولپنڈی: (دنیا نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عدلیہ نے ملک کو انارکی اور خانہ جنگی سے بچایا ہے۔
ذریعہ: roznamadunya - 🏆 14. / 53 مزید پڑھ »

عمران خان سیاسی لیڈر نہیں فتنہ ہے، رانا ثنااللہوزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کا کام افراتفری اور انار کی پھیلانا ہے، یہ سیاسی لیڈر نہیں فتنہ ہے، حساس تنصیبات پر حملے
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

عمران خان سیاسی لیڈر نہیں فتنہ ہے رانا ثنااللہسلام آباد : وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کا کام افراتفری اور انار کی پھیلانا ہے، یہ سیاسی لیڈر نہیں فتنہ ہے، حساس تنصیبات پر حملے کرنا سیاسی
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »