معروف گلوکار اخلاق احمد کو مداحوں سے بچھڑے 22 برس بیت گئے -

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 68 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 30%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

معروف گلوکار اخلاق احمد کو مداحوں سے بچھڑے 22 برس بیت گئے ARYNewsUrdu

4 اگست 1999ء کو پاکستان کے نام وَر گلوکار اخلاق احمد نے ہمیشہ کے لیے اپنی آنکھیں موند لی تھیں۔ آج ان کی برسی منائی جارہی ہے۔ اخلاق احمد کی آواز میں کئی فلمی گیت مقبول ہوئے اور آج بھی بڑے ذوق و شوق سے سنے جاتے ہیں۔

اخلاق احمد 1952ء کو کراچی میں پیدا ہوئے تھے۔ میٹرک کا امتحان پاس کرنے کے بعد وہ اسٹیج پروگراموں میں شوقیہ گلوکاری کرنے لگے۔ 1971ء میں انھوں نے کراچی میں بننے والی فلم ’’تم سا نہیں دیکھا‘‘ کے لیے ایک گانا ریکارڈ کروایا تھا اور یہیں سے ان کے فلمی کیریئر کا آغاز ہوا۔ اس کے بعد فلم ’’بادل اور بجلی‘‘ اور ’’پازیب‘‘ میں بھی اخلاق احمد کے گیت شامل ہوئے، لیکن ان کے ذریعے وہ مقبولیت انھیں نہیں ملی جو بعد میں ان کے حصّے میں...

1974ء میں اداکار ندیم نے اپنی فلم ’’مٹی کے پتلے‘‘ میں اخلاق احمد کے آواز میں ایک نغمہ شامل کیا اور موسیقار روبن گھوش نے لاہور میں اخلاق احمد کی آواز میں اپنی فلم ’’چاہت‘‘ کا ایک نغمہ ’’ساون آئے، ساون جائے‘‘ ریکارڈ کروایا۔ یہ نغمہ اخلاق احمد کے فلمی سفر کا مقبول ترین نغمہ ثابت ہوا۔ اس گیت پر انھیں خصوصی نگار ایوارڈ بھی عطا ہوا۔

اسی عرصے میں اخلاق احمد نے پاکستان ٹیلی وژن کے پروگراموں میں گلوکاری کا آغاز کیا اور ملک گیر شہرت اور مقبولیت حاصل کی۔ فلم نگری میں انھوں نے شرافت، دو ساتھی، پہچان، دلربا، امنگ، زبیدہ، انسان اور فرشتہ، انسانیت، مسافر، دوریاں، بسیرا جیسی کام یاب ترین فلموں کے لیے گیت گائے جو بہت پسند کیے گئے۔ اخلاق احمد کا شمار پاکستان میں مقبولیت کے اعتبار سے صفِ اوّل کے گلوکاروں میں ہوتا ہے۔

خلاق احمد نے آٹھ نگار ایوارڈ اپنے نام کیے تھے۔ 1985ء میں انھیں خون کا سرطان تشخیص ہوا تھا اور وفات کے وقت علاج کی غرض سے لندن میں مقیم تھے۔ انھیں کراچی کے ایک قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

محرم الحرام میں مجالس اور جلوسوں کے انعقاد کے لیے ضابطہ اخلاق جاری | Abb Takk Newsمحرم الحرام سے متعلق ایس او پیز اور ضابطہ اخلاق جاری MuharramulHaram Codeofconduct
ذریعہ: AbbTakk - 🏆 2. / 68 مزید پڑھ »

سندھ: عاشورہ، ایام عزاء اور مجالس کیلئے ضابطہ اخلاق جاریآن لائن مجالس کو ترجیح دینے کی ہدایت، علماء و ذاکرین کی مجالس میں شرکت کیلئے کرونا ویکسی نیشن لازمی قرار دیدی گئی۔ تفصیلات SamaaTV دیکھتے ہیں Mashallah Nice Ya Hussan 🙋
ذریعہ: SAMAATV - 🏆 22. / 51 مزید پڑھ »

سا ون آئے سا ون جا ئےگیت سے شہرت پانے والے اخلاق احمد کی کل 22ویں برسیمعروف اد اکا ر ندیم پر ان کی آوا ز ایسے جچتی تھی جیسے وہ خود گا رہے ہیں۔
ذریعہ: 24NewsHD - 🏆 19. / 51 مزید پڑھ »

اشنا شاہ ویکسین لگوانے کے باوجود کورونا میں مبتلامعروف اداکارہ اشنا شاہ کووڈ کی دونوں خوراکیں لگوانے کے بعد بھی وائرس میں مبتلا ہوگئیں۔اشنا نے انسٹاگرام پر پوسٹ کے ذریعے مداحوں اور دوستوں کو اطلاع دی
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

نادیہ حسین بھی کورونا کاشکار ہوگئیںمعروف ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین بھی عالمی وبا کورونا کی چوتھی لہر کا شکار ہوگئیں۔اداکارہ نے مداحوں کو کورونا میں مبتلا ہونے کی اطلاع اپنے انسٹاگرام
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

معروف بھارتی گلوکار کے خلاف ان کی اہلیہ نے جنسی ہراسانی کی درخواست دائر کردینیودہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی ووڈ کے معروف گلوکار اور موسیقار' ہنی سنگھ'  کی اہلیہ شالینی تالوار نے شوہر کے خلاف گھریلو تشدد اور جنسی ہراسانی کا مطلب کمال ہے بھئی۔ شوہر اور کمال ہے
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »