معروف گلوکارہ عابدہ پروین 500 بااثر مسلمان شخصیات کی فہرست میں شامل - ایکسپریس اردو

  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 44 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 21%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

معروف گلوکارہ عابدہ پروین 500 بااثر مسلمان شخصیات کی فہرست میں شامل -

بہترین خدمات کی بدولت گلوکارہ کو 2017 میں سارک کی جانب سے امن کا سفیر بھی بنایا جا چکا ہے۔ فوٹو: فائلاردن کے شاہی ادارے کی جانب سے سال 2020ء کی جاری کردہ 500 بااثر مسلمان شخصیات کی فہرست میں معروف صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کا نام بھی شامل کیا گیا ہے۔

رائل اسلامک اسٹریٹجک سینٹر کی جانب سے سال 2020ء کی 500 بااثر مسلمان شخصیات کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں دنیا بھر سے مختلف شعبہ جات میں بہترین کارکردگی دکھانے اور وسیع حلقہ اثرپیدا کرنے والے مسلمانوں کے نام شامل کئے گئے ہیں۔ تدریسی اور اشاعتی ادارہ کی شائع کردہ کتاب میں 500 بااثر مسلمان شخصیات میں ایک نام عابدہ پروین کا بھی ہے جنہیں صوفی ازم کی ’’ کوئن ‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔ گلوکارہ نے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

عابدہ پروین صوفی موسیقی میں اس درجے پر پہنچنے والی پہلی خاتون ہیں۔ ان کی منفرد گائیکی اور بین الاقوامی سطح پر ان کی مقبولیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے انھیں 2017 میں جنوبی ایشیائی تنظیم سارک کی جانب سے امن کا سفیر بھی مقرر کیا جاچکا ہے۔واضح رہے کہ فن و ثقافت کے شعبے میں پہلے نمبر پر مشہور حمد و نعت خواں الحاج صدیق اسماعیل کا نام ہے جب کہ اس زمرے شرمین عبید چنائے اور نعت خواں محمد اویس رضا قادری کو بھی شامل کیا گیا...

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

پشاور میں بی آر ٹی منصوبے کی مقبولیت کے بعد بسوں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ
ذریعہ: roznamadunya - 🏆 14. / 53 مزید پڑھ »

وزارت صحت کی ادویات کی قیمتوں میں 10 فیصد تک اضافے کی اجازت - Pakistan - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »

وزارت صحت کی ادویات کی قیمتوں میں 10 فیصد تک اضافے کی اجازت - Pakistan - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »

آئی جی سندھ کا حیدرآباد میں پولیس افسران کی سرپرستی میں جرائم کا نوٹس
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

وزیر اعلی کا قومی اسمبلی میں بلوچستان کی نشستوں میں اضافے کا مطالبہ - ایکسپریس اردوصوبے کے مسائل کی ایک اہم وجہ قومی اسمبلی میں محدود نمائندگی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

سربراہ پاک بحریہ کا عدالت میں سیلنگ کلب کی تعمیر کا دفاع - Pakistan - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »