مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس، خصوصی عدالت کا فیصلہ 17 دسمبر کو سنانے کا اعلان

  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 55 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 25%
  • Publisher: 83%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

اسلام آباد: خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس کا فیصلہ 17 دسمبر کو سنانے کا اعلان کر دیا۔  جسٹس وقار احمد سیٹھ، جسٹس نذر اکبر اور جسٹ شاہد کریم پر مشتمل خصوصی بنچ نے پرویز مشرف کیخلا

اسلام آباد: خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس کا فیصلہ 17 دسمبر کو سنانے کا اعلان کر دیا۔

جسٹس وقار احمد سیٹھ، جسٹس نذر اکبر اور جسٹ شاہد کریم پر مشتمل خصوصی بنچ نے پرویز مشرف کیخلاف غداری کیس کی سماعت کی۔ سابق صدر کیلئے عدالت کے مقرر کردہ وکیل رضا بشیر پیش ہوئے، پرویز مشرف کے نجی وکیل سلمان صفدر بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔ پرویز مشرف کے وکیل سلمان صفدر نے کہا اس عدالت میں کچھ قانونی نکات کو دیکھا ہی نہیں گیا، جس پر جسٹس نذر اکبر نے کہا آپ کس حیثیت سے دلائل دے رہے ہیں، آپ کو کوئی مسئلہ ہے تو سپریم کورٹ میں درخواست دائر کریں، سپریم کورٹ ہمیں کہہ چکی ہے کہ آپ کو نہ سنیں۔

علی ضیا باجوہ نے کہا مجھے اور منیر بھٹی کو پراسیکیوٹر تعینات کیا گیا، کل شام نوٹیفکیشن ملا، 3 ہزار صفحات پر مشتمل ریکارڈ ملا، ہمیں پڑھنے کا موقع دیا جائے، سابق پراسیکیوشن ٹیم کے دلائل پر انحصار نہیں کرونگا، عدالت وقت دے۔ جسٹس سیٹھ وقار نے ریمارکس دیئے کہ باقی کیسز کو سائیڈ پر رکھ کر یہ مقدمہ لڑیں۔ جسٹس نذر اکبر نے استفسار کیا کیس کی تیاری کے لیے 4 دن بہت ہیں، جس پر پراسیکیوٹر علی ضیاء نے کہا 15 دن کا وقت کیس کی تیاری کے لیے دے دیا جائے۔ جسٹس سیٹھ وقار نے کہا 17 دسمبر تک اپنے دلائل دے دیں، 17 دسمبر کو دلائل سن کر فیصلہ سنا دیں گے۔ عدالت نے سماعت 17 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

Good

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

سنگین غداری کیس بے بنیاد ہے، مشرف کا ویڈیو پیغامسنگین غداری کیس بے بنیاد ہے، مشرف کا ویڈیو پیغام ويڈيو لنک: DailyJang
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

زلمےخلیل زاد کا داعش کیخلاف افغان طالبان کی کوششوں کا اعترافواشنگٹن:امریکی نمائندہ خصوصی زلمےخلیل زاد نےداعش کیخلاف افغان طالبان کی کوششوں کااعتراف کرتےہوئےکہا ننگرہارمیں داعش کے خلاف حالیہ مہم اس کی ایک مثال ہے۔ وقت کا تقاضا
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

افغانستان :داعش کیخلاف کامیاب کارروائیاں ، امریکا کا طالبان کے کردار کا اعترافامریکا کا طالبان سے متعلق بڑا اعتراف۔۔۔ تفصیلات جانیئے: AajNews AajUpdates Taliban America
ذریعہ: Aaj_Urdu - 🏆 8. / 63 مزید پڑھ »

بی آر ٹی پروجیکٹ کی تحقیقات، واجد ضیاء کو سنگین چیلنج کا سامنابی آر ٹی پروجیکٹ کی تحقیقات، واجد ضیاء کو سنگین چیلنج کا سامنا تفصیلات جانئے: DailyJang
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

لاہور ہائیکورٹ :پرویز مشرف کے خلاف غداری کے مقدمے کا ریکارڈ طلبحکومت نے جواب لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرایا تفصیلات جانیئے:AajUpdates AajNews
ذریعہ: Aaj_Urdu - 🏆 8. / 63 مزید پڑھ »

آئین شکنی کیس بے بنیاد، انصاف کا تقاضہ پورا نہیں ہوا: پرویز مشرفلاہور: (دنیا نیوز) سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے کہا ہے کہ کیس میں میری شنوائی نہیں ہو رہی، میرے وکیل کو بھی نہیں سنا جا رہا، امید ہے عدالت سے انصاف ملے گا۔ Yes, P_Musharraf justice will only be seen when u’ll be hanged from ur balls!!!! As the doctors not allowing him to travel ,for sake of justice and vast interest of pakistans politics commision should take his words .
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »