مسلم لیگ (ن) کا وزیراعظم عمران خان سے استعفے کا مطالبہ | Abb Takk News

  • 📰 AbbTakk
  • ⏱ Reading Time:
  • 79 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 35%
  • Publisher: 68%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

PMLN PMImranKhan

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ نے وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ کر دیا۔ انہوں نے کہا عمران خان ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے گھر چلے جائیں، مہنگائی کا طوفان سونامی کی صورت اختیار کرچکا، حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر اضافی ٹیکس لگائے۔

شاہد خاقان نے خواجہ آصف اور احسن اقبال کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا 31 مئی 2018 کو جب حکومت چھوڑی پاکستان پیٹرول 72.11 روپے میں خریدتا تھا جو ٹیکس ڈال کر 87.70 روپے میں فروخت ہوتا تھا، آج جو پیٹرول کی قیمت رکھی گئی اس کی قیمت 55 روپے ہے، پیٹرول پر 44 روپے سے زائد ٹیکس لاگو کیا گیا ہے، 55 سے 56 روپے پٹرول کی قیمت پر ٹیکس لگا کر اسے 67 کے قریب فروخت ہونا چاہیے۔

لیگی رہنما نے مزید کہا جہاں معیشت تباہ ہے وہاں پٹرول کی قیمتوں میں اس قدر اضافہ باعث افسوس ہے، وزیراعظم ایوان میں کہتے کہ میرے پاس آپ پر اضافی بوجھ پٹرول کی مد میں ڈالنے کے سوا کوئی حل نہیں، حکومت ٹیکس اکٹھا کرنے، انڈسٹری بڑھانے اور سرمایہ کاری میں ناکام ہوچکی ہے، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے حکومت کی ناکامیوں میں اضافہ ہوا ہے، ایک طرف اسمبلی بجٹ پر بحث کر رہی ہے جبکہ دوسری طرف پیٹرول پر 34 فیصد اضافے سے عوام پر بوجھ ڈال...

خواجہ آصف کا کہنا تھا عمران خان نے 2013 اور 2018 میں پٹرول پر ٹویٹ کیا، آج پیٹرول کی قیمتیں بڑھیں، بجلی کی قیمتیں بھی بڑھیں گی، عمران خان نے پیٹرول کی قیمتوں سے متعلق تنقید کی تھی، اگر جرات ہے تو عمران خان استعفیٰ دیں، پی ٹی آئی اپنا نیا لیڈر چن لے، سارا پاکستان عمران خان کی انا کی زد میں ہے، مہنگائی کا طوفان یہاں نہیں رکے گا، اپوزیشن کی تمام پارٹیوں سے مل کر مشترکہ لائحہ طے کریں گے۔

لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر اضافی ٹیکس لگائے، حکومت نے چور دروازے سے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا، پٹرول کی قیمت میں اچانک اضافے سے ملک کی معیشت متاثر ہوگی، حکومت جب سے آئی مافیاز کے ہاتھوں یرغمال ہے، شاید حکومت نے الیکشن مہم میں مافیاز سے پیسے لیے تھے، پٹرولیم مصنوعات میں 25 روپے اضافہ معیشت کیلئے کمر توڑ وار ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 2. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، ن لیگ کا پارلیمنٹ میں احتجاج کا فیصلہ
ذریعہ: roznamadunya - 🏆 14. / 53 مزید پڑھ »

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، ن لیگ کا پارلیمنٹ میں احتجاج کا فیصلہ
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

اسد عمر، شاہ محمود کا وزیراعظم سے فواد چودھری کے استعفے کا مطالبہذرائع کے مطابق اسد عمر اور شاہ محمود قریشی نے کہا کہ فواد چودھری کے انٹرویو سے لگتا ہے ناکامیوں کے ذمہ دار ہم ہیں۔
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

خواجہ آصف کا وزیراعظم کو مناظرے کا چیلنجمسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ ہاؤس کو ان پڑھ نہ سمجھیں، بھاشن اپنی جماعت کو دیں، انہوں نے جو اعداد و شمار بتائے کیا وہ ان کو کنٹینر پر یاد نہیں تھے؟
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

پیپلزپارٹی کا وزیراعظم عمران خان اور وزیر ہوابازی غلام سرور سے استعفیٰ کا مطالبہپیپلزپارٹی کا وزیراعظم عمران خان اور وزیر ہوابازی غلام سرور سے استعفیٰ کا مطالبہ ImranKhanPTI MediaCellPPP
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

ایم کیوایم پاکستان کا دھرنے کا دائرہ بڑھانے کا اعلانایم کیوایم پاکستان نے سندھ اسمبلی کے باہر دیئے جانے والے دھرنے کا دائرہ بڑھانے کا اعلان کر دیا تفصیلات جانئے: DailyJang
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »