مسلم لیگ (ن) پنجاب سے سینیٹ میں اکثریتی جماعت بن گئی

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 39 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 19%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

لاہور: پنجاب سے سینٹ کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) پنجاب سے سینٹ میں اکثریتی جماعت بن کر سامنے آگئی۔ چار جنرل نشستیں، دو ٹیکنوکریٹ، دو

مسلم لیگ نے چار جنرل نشستیں، دو ٹیکنوکریٹ، دو خواتین اور ایک اقلیتی نشست حاصل کی۔ 7 سینیٹرز کے بلامقابلہ منتخب ہونے کے بعد پنجاب اسمبلی میں پانچ سیٹوں پر منگل کے روز ووٹنگ ہوئی۔

خواتین کی نشستوں پر لیگ کی انوشہ رحمان 125 اور بشریٰ انجم بٹ 123 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائیں جبکہ سنی اتحاد کونسل کی صنم جاوید 102 ووٹ حاصل کر کے ناکام رہیں۔اقلیتی نشست پر مسلم لیگ کے خلیل طاہر سندھو 253 ووٹ حاصل کر کے جیت گئے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے آصف عاشق کو 99 ووٹ ملے۔ ٹیکنوکریٹ نشستوں پر محمد اورنگزیب 128 اور مصدق ملک 121 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد 106 ووٹ لے کر ناکام رہیں۔

صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب و ریٹرننگ آفیسر اعجاز انور چوہان نے جیتنے والے تمام سینیٹرز کے ناموں کا اعلان کیا۔ پنجاب اسمبلی میں سینیٹ الیکشن میں کل 356 ووٹ کاسٹ ہوئے۔ اس سے قبل مسلم لیگ کے طلال چوہدری، احد چیمہ، پرویز رشید، ناصر بٹ جبکہ سنی اتحاد کونسل کے حامد خان، مجلس وحدت مسلمین کے راجا ناصر عباس اور آزاد امیدوار محسن نقوی بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

ن لیگ نے قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے لیے مزید 9 نام دے دیےحکمران جماعت مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے لیے مزید 9 نئے نام الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیے ہیں۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

رمضان پیکیج میں آٹے کے تھیلے پر نواز شریف کی تصویر لگانے کا معاملہ عدالت جا پہنچاپنجاب حکومت کے نگہبان رمضان پیکیج میں آٹے کے تھیلے پر مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی تصویر لگانے کا معاملہ عدالت جا پہنچا ہے۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

نواز شریف کی زیر صدارت انتظامی اجلاس ہائیکورٹ میں چیلنجپاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی زیر صدارت گزشتہ دنوں ہونے والے پنجاب حکومت کے انتظامی اجلاس کو ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

پنجاب کابینہ میں توسیع،مریم نواز کو گرین سگنل مل گیاپنجاب کابینہ کے دوسرے مرحلے کا معاملہ،مسلم لیگ ن نے سینٹ انتخاب کے بعد پنجاب کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلا ت کے مطابق ذرائع ن لیگ کا کہنا ہے کہ کابینہ میں توسیع کے حوالے سے ن لیگ کی قیادت نے مشاورت مکمل کر لی ہے، کابینہ میں سینئر مسلم لیگی ارکان کو بھی شامل کیا جائے گا،سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کو بھی پنجاب میں اہم ذمہ داری...
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

’پیپلز پارٹی کی کوشش ہے غلبہ حاصل کر لیں اور ملبے سے بچ جائیں‘اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی کوشش ہے کہ غلبہ حاصل کر لیں اور ملبے سے بچ جائیں۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »