مروہ زیادتی کیس ؛ دو ملزمان نے بچی سے زیادتی کا اعتراف کرلیا - ایکسپریس اردو

  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 42 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 20%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

مروہ زیادتی کیس ؛ دو ملزمان نے بچی سے زیادتی کا اعتراف کرلیا -

پانچ سالہ مروہ کے اغوا کے ملزمان میں سے دو نے تفتیش کے دوران بچی سے زیادتی کا اعتراف کرلیا ہے۔

کراچی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے روبرو 5 سالہ مروہ کے اغوا، زیادتی اور قتل کیس میں تفتیشی پولیس نے ملزمان رب نواز، فیض اور عبداللہ کو پیش کردیا۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم رب نواز بے گناہ ہے، اس کیخلاف شواہد نہیں ملے اس لیے ملزم کی رہائی کے لیے جوڈیشل مجسٹریٹ کے پاس رپورٹ پیش کریں گے۔ تفتیشی افسر کی استدعا پر سرکاری وکیل نے اعتراض کیا جس پر عدالت نے تینوں ملزمان کو 26 ستمبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

تفتیشی افسر کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں ملزم فیض عرف فیضو نے ہولناک اعتراف کیا کہ میں نے اور میرے ساتھی عبداللہ نے بچی کو اغوا کیا اور اپنے گھر میں باربار زیادتی کا نشانہ بناتے رہے جس کی وجہ سے مروہ کی موت واقع ہوگئی، بعد ازاں لاش کچرا کنڈی میں پھینک دی تھی۔ واضح رہے کہ کراچی کے علاقے عیسی نگری میں گزشتہ دنوں 5 سالہ مروہ کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

مروہ زیادتی و قتل، تینوں ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےکراچی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کے منتظم جج نے ننھی مروہ سے زیادتی اور قتل کیس میں 3 ملزمان کو 26 ستمبر تک کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

مروہ زیادتی و قتل کیس میں دہشت گردی کی دفعات شاملکراچی کے علاقے عیسیٰ نگری میں زیادتی کے بعد قتل کی گئی 5سالہ مروہ کے کیس میں دہشت گردی کی دفعات شامل کردی گئیں۔
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

کراچی: مروہ سے زیادتی و قتل کیس میں اہم پیش رفتکراچی: مروہ سے زیادتی و قتل کیس میں اہم پیش رفت تفصیلات جانئے: DailyJang
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

اداروں میں تعاون کا فقدان؛ موٹروے زیادتی کے ملزمان کی عدم گرفتاری کی وجہ - ایکسپریس اردوکیس پر کام کر رہے دیگر اداروں اور تفتیشی ٹیموں میں مایوسی کا عنصر پایا جانے لگا، ذرائع
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

خواتین و بچوں سے زیادتی، عوام کا ملزمان کی سرعام پھانسی کا مطالبہکراچی : سول سوسائٹی نے بچوں و خواتین پر ظلم و زیادتی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے جنسی درندوں کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کردیا۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

بچوں سے زیادتی کے ملزمان کو سرعام پھانسی دینے کا بل سینیٹ میں پیشاسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن نے بچوں سے زیادتی کے ملزمان کو سر عام پھانسی دینے سے متعلق ترمیمی بل سینیٹ میں پیش کر دیا۔
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »