مائنس ون اور شاہ جی کی مخبری

  • 📰 roznamadunya
  • ⏱ Reading Time:
  • 102 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 44%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

عمران خان کی جانب سے مائنس ون کا بیان کوئی ہوائی شوشہ بہرحال نہیں ہے۔ جو اندر کی گڑبڑ ہے وہ اب کسی حد تک خان صاحب پر عیاں ہونی شروع ہو گئی ہے. پڑھیئےخالد مسعود خان کا کالم:Roznamadunya dunyacomlumns

عمران خان کی جانب سے مائنس ون کا بیان کوئی ہوائی شوشہ بہرحال نہیں ہے۔ جو اندر کی گڑبڑ ہے وہ اب کسی حد تک خان صاحب پر عیاں ہونی شروع ہو گئی ہے اور انہیں لانے میں مدد فرمانے والے حلقے بھی اب پریشان ہیں۔ بے شک عزت کے ڈر سے ظاہر نہ بھی کریں مگر صورتحال یہی بتا رہی ہے کہ اس کپتان کے ہوتے ہوئے جہاز کا مزید تیرنا ممکن نہیں۔ خان صاحب کو بنیادی طور پر دومسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے‘ ایک مسئلہ قدرت کی طرف سے ودیعت کردہ ہے اور دوسرا انسانی خطا سے جڑا ہوا ہے۔ قدرت کا ودیعت کردہ مسئلہ یہ ہے کہ وہ کسی سیانے...

ان دو غلطیوں نے ملکی معیشت‘ سیاست‘ انتظامی معاملات اور اداروں کے ساتھ ساتھ عمومی زندگی تک کا سارا ڈھانچہ برباد کرکے رکھ دیا ہے۔ سارا میڈیا چیخ رہا ہے کہ کروڑ پتی مشیر اور خصوصی معاونین ہر چھکے پر کروڑ پتی سے ارب پتی ہو رہے اور ارب پتی سے کھرب پتی بننے کی طرف گامزن ہیں لیکن خان صاحب کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔ آدھے معاونین کا معاملات سے Conflict of interest چل رہا ہے۔ پٹرولیم والے معاون خصوصی کا تعلق ایک پرائیویٹ پٹرولیم مارکیٹنگ کمپنی سے ہے؛ تاہم قانونی مشکلات سے نمٹنے کا بھائی لوگوں نے...

اب قانونی طور پر تو ان مستعفی ڈائریکٹروں پر کوئی ذمہ داری نہیں آتی؛ تاہم یہ وہ حقائق ہیں جنہیں انگریزی میں اوپن سیکرٹ کہتے ہیں لیکن خدا کی شان ہے کہ یہ اوپن سیکرٹ سارے عوام کو معلوم ہیں۔ سارا میڈیا کھل کر با آواز بلند سارے حقائق بتا رہا ہے۔ بچے بچے کو یہ سارا چکر نظر بھی آ رہا ہے اور سمجھ بھی آ رہا ہے۔ اگر کسی کو نظر نہیں آ رہا تو وہ ہمارے عزیز وزیراعظم ہیں جنہیں اپوزیشن میں رہتے ہوئے تو ہر طرف ہونے والی کرپشن کے خواب رات کے علاوہ دن کو بھی آیا کرتے تھے لیکن اب یہ عالم ہے کہ انہیں عوام کی...

بات کہیں سے کہیں چلی گئی۔ بات عمران خان کی طرف سے مائنس ون کے بیان پر شروع ہوئی تھی۔ وہ ایسی پہنچی ہوئی ہستی ہیں کہ ان کی ہر بات ہر حال میں حقیقت بنتی ہے۔ یہ الگ بات کہ قبولیت ان کے کہنے سے بالکل الٹ قبول ہوتی ہے۔ ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا۔ اس سال کے آخر تک ملک میں تقریباً تقریباً ایک کروڑ لوگ نوکریوں سے ہاتھ دھو لیں گے۔ پچاس لاکھ گھروں کا اعلان فرمایا: اللہ نہ کرے‘ لیکن لگتا ہے کہ پچاس لاکھ لوگ بے گھر ہو جائیں گے۔ ملک میں ٹورازم کو فروغ دینے کا اعلان کیا۔ پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن...

اب‘ خان صاحب نے مائنس ون کو خارج از امکان قرار دیا ہے تو دل دھڑک اٹھا ہے کہ خان صاحب کے بیانات کی قبولیت کی شرح سو فیصد ہے یہ الگ بات کہ بیانات اور نتائج ایک دوسرے کے بالکل الٹ نکلتے ہیں۔ ایسی صورت میں جبکہ خان صاحب مائنس ون کے امکانات کو صفر قرار دے رہے ہیں گزشتہ ریکارڈ کو سامنے رکھتے ہوئے اس بیان کا نتیجہ اخذ کریں تو وہ سو فیصد مائنس ون نکلتا ہے۔ ویسے بھی یہ بات تاریخی طور پر طے شدہ ہے کہ جب حکومت‘ خواہ وہ کسی کی بھی ہو‘ اپنی مضبوطی کے بارے میں بیان جاری کرے تو سمجھ جائیں کہ دال میں ضرور کچھ...

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 14. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

آخری چوائس ہیں نہ مائنس ون، مائنس ون کی صورت میں مائنس تھری ہوگا: شیخ رشید
ذریعہ: roznamadunya - 🏆 14. / 53 مزید پڑھ »

آخری چوائس ہیں نہ مائنس ون، مائنس ون کی صورت میں مائنس تھری ہوگا: شیخ رشید
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

اگر مائنس ون کی بات آئی تو پھر مائنس تھری ہوگا، شیخ رشید - Pakistan - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »

اگر مائنس ون کی بات آئی تو پھر مائنس تھری ہوگا، شیخ رشید - Pakistan - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »

مائنس ون فارمولا، حقیقت کیا ہے؟ایک بار پھر مائنس ون کی باتیں ہو رہی ہیں۔ پہلے یہ باتیں محدود حلقوں میں چل رہی تھیں لیکن جمعرات 2جولائی کو قومی اسمبلی میں۔۔۔ تحریر: عباس مہکری لنک: DailyJang
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

پاکستان ون چائنہ پالیسی پر چین کے مؤقف کی حمایت کرتا ہے، شاہ محموداسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاک چین تعلقات سے متعلق کہا کہ دونوں ممالک نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے، پاکستان ون چائنہ پالیسی پر چین کے موقف کی حمایت کرتا ہے۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »