لڑائی ختم ہو گئی، ترکی، شام بارڈر پر بڑی کامیابی ملی: امریکی صدر

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 48 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 23%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

لڑائی ختم ہو گئی، ترکی، شام بارڈر پر بڑی کامیابی ملی: امریکی صدر ARYNewsUrdu

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے تازہ پیغام میں ترکی اور شام کے درمیان جنگ بندی پر خوشڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ کرد اب محفوظ ہیں اور انھوں نے معاملات نمٹانے کے سلسلے میں ہمارے ساتھ مل کر اچھے طریقے سے کام کیا۔

امریکی صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ داعش کے پکڑے گئے قیدی بھی اب محفوظ ہیں، میں اس سلسلے میں گیارہ بجے صبح وائٹ ہاؤس سے باضابطہ بیان جاری کروں گا۔واضح رہے کہ آج امریکی حکام نے عندیہ دیا تھا کہ اگر ترکی جنگ بندی سے متعلق معاہدے کی پاس داری کرے تو اس پر سے عائد پابندیاں اٹھائی جا سکتی ہیں، واشنگٹن حکام نے ترکی سمیت کرد جنگجوؤں پر بھی دباؤ ڈالا کہ وہ سیز فائر سے متعلق ہونے والے معاہدے کی پاس داری کریں۔

ادھر عالمی رہنما خدشہ ظاہر کر چکے ہیں کہ شمالی شام میں جنگ بندی کے خاتمے سے خوف و ہراس کے ساتھ لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہو جائیں گے۔ خیال رہے کہ امریکا اور ترکی کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت ترکی نے کردوں کو سرحدی علاقہ خالی کرنے کے لیے پانچ دن کی مہلت دی تھی۔ ترکی اپنے مشرقی سرحد سے ملحقہ شامی علاقے میں 35 لاکھ شامی مہاجرین کو بسا کر ایک ’سیف زون‘ بنانا چاہتا تھا تاہم اس علاقے سے امریکی فوج کے انخلا کے بعد ایک بحران پیدا ہوا اور وہاں پر کردوں کی موجودگی پر ترکی نے علاقہ خالی کروانے کے لیے آپریشن شروع کر دیا تھا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

لڑائی تو روس نے ختم کروائی ھے مکار لومڑی کے بچے

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

شام میں فوجی کارروائی پر روس کی ترکی پر تنقیدشام میں فوجی کارروائی پر روس کی ترکی پر تنقید Syria MilitaryOperation Russia Turkey
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

شام: شہریوں کے امریکی فوج پر آلو برسانے کے مناظرشمال مشرقی شام کے علاقے القامشلی میں برہم شہریوں نے علاقے خالی کرتی ہوئی امریکی فوج پر آلو برسائے۔
ذریعہ: BBCUrdu - 🏆 11. / 59 مزید پڑھ »

شام کی زمین پر قبضے کا ارادہ نہیں، ترک صدرشام کی زمین پر قبضے کا ارادہ نہیں، ترک صدر تفصيلات جانئے: DailyJang Ye muh aur masoor ki daal🤣
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

شام کی سرحد پر ترکی اور روس کا 'تاریخی' معاہدہترکی اور روس کرد فورسز کو ترکی کے ساتھ شام کی سرحد سے دور رکھنے کے معاہدے پر رضامند ہو گئے ہیں۔ دونوں ممالک نے اس معاہدے کو ’تاریخی' معاہدہ قرار دیا ہے۔
ذریعہ: BBCUrdu - 🏆 11. / 59 مزید پڑھ »

روس اور ترکی کا شمالی شام کے علاقے کا کنٹرول سنبھالنے پر اتفاق
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

انتخابات میں کامیابی پر عوام کا شکر گزار ہوں: جسٹن ٹروڈواٹاوا: کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے عوام کی جانب سے بھرپور اعتماد اور بھارتی اکثریت میں ووٹ دینے پر شکریہ ادا کیا۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »