لاہور میں بارش کا پانی جمع، وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا | Abb Takk News

  • 📰 AbbTakk
  • ⏱ Reading Time:
  • 36 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 18%
  • Publisher: 68%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

CMPunjab Rain

لاہور: عید کے دوسرے روز موسلا دھار بارش سے جل تھل ایک ہوگیا۔ لاہور کے مختلف نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہونے سے لوگوں کی زندگی اجیرن ہوگئی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی۔

عید کے دوسرے روز لاہور میں برکھا برسنے سے جہاں ایک طرف شہریوں نے سکھ کا سانس لیا وہیں پانی کھڑا ہونے سے انہیں پریشانی کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ سب سے زیادہ بارش تاج پورہ میں اکہتر ملی میٹر تک ریکارڈ، لکشمی چوک انہتر ملی میٹر جبکہ شاہدرہ میں پینسٹھ ملی میٹر ہوئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نےنشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہونے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے واسا حکام کو فوری نکاسی کا حکم دے دیا۔انہوں نے کہا کہ بارش کا پانی نکالنے کیلئے پیشگی اقدامات کیوں نہیں کیے گئے؟ پانی کھڑا ہونے سے رہائشیوں کو مشکلات کا سامنا ہے اور متعلقہ حکام کی بے خبری افسوسناک ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عید کے ایام میں پانی کھڑا ہونے سے صفائی کے کام میں رکاوٹ آ سکتی ہے،پانی کی نکاسی میں سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 2. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

پنجاب میں بادل برسنے کے بعد عید ٹھنڈی ہوگئی، لاہور سمیت کئی شہروں میں بارش
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

مون سون کا سپیل پھر برسنے کو تیار، لاہور میں تیز بارش کا امکانلاہور: (دنیا نیوز) ملک میں مون سون کا سپیل پھر برسنے کو تیار ہے، لاہور میں آج رات تیز بارش کا امکان ہے۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

عید کا دوسرا روز، لاہور میں موسلا دھار بارشسڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں، فاروق گنج انڈر پاس میں جمع پانی بچوں کا سوئمنگ پول بن گیا ARYNewsUrdu
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

لاہور میں بارش سے لیسکو کا ترسیلی نظام متاثر، 130 سے زائد فیڈرز ٹرپ
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

کشمیر میں بھارتی قبضے کیخلاف پی ٹی آئی کا سندھ میں ٹرین مارچ کا اعلانکراچی: پاکستان تحریک انصاف نے سندھ میں 5 اگست کو کشمیر میں قبضے کے خلاف یوم استحصال منانے کا اعلان کردیا، کشمیر میں آرٹیکل 370 کے نفاذ کے خلاف کراچی سے سکھر تک ٹرین مارچ کیا جائے گا۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

لاہور سمیت کئی شہروں میں بارشلاہور اور اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں سرمئی بادل چھلک اٹھے، کہیں رم جھم تو کہیں موسلادھار بارش ہوئی۔  آسمان پر بادلوں کے بسیرے نے عید
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »