لاہور کے نجی میڈیکل کالج کے طلبہ و طالبات کا جرمانوں اور سختیوں کیخلاف احتجاج

  • 📰 geonews_urdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 47 sec. here
  • 4 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 29%
  • Publisher: 53%

Lahore خبریں

Protest,Student

طالبات کو نقاب کرنے کی اجازت نہیں ، لڑکے جینز نہیں پہن سکتے ، بات بات پر جرمانے کیے جاتے ہیں: طلبہ و طالبات کا مؤقف

لاہور کے نجی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے طلبہ اور طالبات نے جرمانوں اور سختیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

لاہور میں بیدیاں روڈ پر واقع ایک نجی میڈیکل کالج کے طلبہ و طالبات کا کہنا ہے کہ طالبات کو نقاب کرنے کی اجازت نہیں ، لڑکے جینز نہیں پہن سکتے ، بات بات پر جرمانے کیے جاتے ہیں۔ طالب علموں نے بتایا کہ کالج میں خوف وہراس کا ماحول ہے،طالبات نقاب نہیں لے سکتیں لیکن دوپٹہ لازم ہے،بال کھلے رکھنے پر جرمانہ ہے،طالبات شدید تناؤ کا شکار ہیں۔کالج انتظامیہ کے ڈر سے کیمرے کے سامنے نہ آتے ہوئے ایک طالبہ نے بتایا کہ طالب علموں کو ہزاروں روپے جرمانے کی مد میں دینا پڑتے ہیں، 20 لاکھ سالانہ میڈیکل فیس کے ساتھ 5 لاکھ ہاسٹل کی فیس لی جاتی ہے۔

دوسری جانب کالج کے مالک وحید شیخ کا کہنا ہے کہ کالج کا کوئی یونیفارم نہیں،لیکن لباس متعین ہے، قواعد پر عمل درآمد نہ کرنے پر جرمانہ ہوتا ہے، بچوں کو ڈانتا ہوں،اور جو آڈیو سامنے آئی ہے، وہ ایک طالب علم کی جانب سے طالبہ کو ہراساں کرنے پر ڈانٹا تھا۔بعد ازاں طلبہ و طالبات کے احتجاج کے بعد کالج انتظامیہ نے جرمانے معاف کر دیے،تاہم طالب علموں نے پاکستان میڈیکل اینڈڈینٹل کونسل سےتحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

Protest Student

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 15. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

خودپسندی میں مبتلا افراد بےحس لوگوں سے زیادہ خوش رہتے ہیں، تحقیقمحققین نے 432 شرکا کا تجزیہ کیا جس میں متنوع گروپس جیسے کالج کے طلباء اور بڑی عمر کے شرکا بھی شامل تھے
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے یورپ تک پھیل گئےنیویارک میں طلبہ نےامریکی پرچم کے ساتھ فلسطینی پرچم بھی لہرادیا جب کہ نیویارک کی سٹی یونیورسٹی اور یوٹی آسٹن کیمپس میں بھی احتجاج ہوئے
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

نیتن یاہو امریکی طلبہ کے مظاہروں پر آپے سے باہر، رد عمل میں کیا کہا؟اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو امریکی طلبہ کے مظاہروں پر آپے سے باہر ہو گئے، نیتن یاہو نے امریکی طلبہ کے مظاہروں کو ’یہود دشمنی‘ کا نام دے دیا
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

نرگس فخری مجھ سے جلتی ہیں، مریحہ صفدراداکارہ و ماڈل مریحہ صفدر نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر کھل کا اظہار خیال کیا۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

5 جون سے پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندیلاہور : پنجاب میں 5 جون سے پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی کا فیصلہ کرلیا گیا اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ شہری کپڑے اور کاغذ کے تھیلے استعمال کریں۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کیخلاف طلبہ کا احتجاج یونان اور لبنان تک پہنچ گیاامریکا، کینیڈا، فرانس اور آسٹریلیا کی جامعات کے بعد یونان اور لبنان کی جامعات میں بھی طلبہ نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہرہ کیا
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »