فیس بک کے لاکھوں صارفین سر پکڑ کر بیٹھ گئے

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 34 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 17%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

فیس بک کی سروس متاثر، سسٹم بیٹھ گیا ARYNewsUrdu

سان فرانسسکو: سوشل میڈیا کے سب سے بڑے پلیٹ فارم فیس بک کا سسٹم بیٹھ گیا جس کی انتظامیہ نے بھی تصدیق کردی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق فیس بک صارفین کو مسینجر اور انسٹاگرام استعمال کرنے میں دشواری کا سامنا ہے، یہ مسئلہ کسی ایک ملک میں پیش نہیں آیا بلکہ دنیا کے تقریباً ممالک میں سروس متاثر ہوئی ہے۔ فیس بک نے سسٹم میں آنے والی خرابی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’صارفین کو فیس بک میسنجر، ورک پلیس اور انسٹاگرام کی سروسز استعمال کرنے میں پریشانی کا سامنا ہے‘۔

کمپنی ترجمان نے کہا کہ ’ہمارے تکنیکی ماہرین خرابی کو دور کرنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں، جلد ہی سسٹم مکمل طور پر بحال ہوجائے گا‘۔ویب سائٹس پر نظر رکھنے والے ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انہیں 1 ہزار 800 سے زائد فیس بک اور 350 سے زائد انسٹاگرام صارفین کی سروس خراب ہونے شکایات موصول ہوئیں‘۔یہ بھی پڑھیں:

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات