فرانس میں تاریخ کی درسی کتاب میں نائن الیون کا ذمہ دار سی آئی اے قرار - ایکسپریس اردو

  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 58 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 27%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

مزید پڑھئے :

فرانس کے اسکولوں میں تاریخ کی نصابی کتاب میں نائن الیون حملے کے پیچھے امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے ملوث ہونے کے ذکر پر پبلشر نے معافی مانگ لی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق فرانس کے اسکولوں میں پڑھائی جانے والی تاریخ کی ایک درسی کتاب میں امریکا میں 9 ستمبر 2001ء میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر اور پینٹاگون کی عمارتوں پر طیارے ٹکرا کر 3 ہزار سے زائد شہریوں کی ہلاکت کا سبب بننے والے واقعے میں خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے ملوث ہونے کا انکشاف کیا گیا تھا۔ اس کتاب کو درس و تدریس سے وابستہ جین پیئریر روچر نے سیکنڈری کلاسوں کے لیے لکھا تھا جس کے صفحہ 204 پر مصنف رقم طراز ہیں کہ دہشت گرد جماعت القاعدہ کی تشکیل ہو یا نائن الیون حملہ ہو، دنیا میں ہونے والا کوئی بڑا واقعہ سی آئی اے کی مرضی کے بغیر پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ سکتا، امریکا مشرق وسطیٰ تک اثر و رسوخ بڑھانے کے لیے یہ سب کرسکتا ہے۔

ایک طالبعلم کی ماں نے کتاب کا یہ صفحہ پڑھا تو سوشل میڈیا پر اعتراض اُٹھایا اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ فرانس میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا جس پر پبلشر اور مصنف نے فیس بک پر اساتذہ کے لیے مخصوص ’پیج‘ پر اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے نہ صرف معافی مانگی بلکہ کتاب سے ان جملوں کو حذف کرنے کا عندیہ بھی دیا۔ واضح رہے کہ مشہور زمانہ نائن الیون واقعے میں امریکی خفیہ ایجنسی کے ملوث ہونے پر کئی تجزیہ کار، مصنفین اور شہری یقین رکھتے ہیں جن کا دعویٰ ہے کہ جہاں پرندہ بھی پر نہیں مار سکتا وہاں طیارہ ٹکرا دینا عقل و فہم سے بالاتر ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

America made negative marketing against Muslims thats why, It created Islamophobia.

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

گوجرانوالہ میں نوجوان کی شادی میں ڈالرز کی بارش - ایکسپریس اردونوجوان نے ہوٹل کے اندر بارات لے جاتے وقت بھی دولہے پر ڈالرز نچھاور کیے FBRSpokesperson please Take Action Okay so we will not pay taxes sad 😔
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

ٹیم میں عبدالرزاق کی کمی پوری کرنے کی میں کوشش کروں گا نوجوان کرکٹر نے اپنا ...'ٹیم میں عبدالرزاق کی کمی پوری کرنے کی میں کوشش کروں گا' نوجوان کرکٹر نے اپنا مشن بتا دیا
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

سعودی مسلح افواج میں پہلے لیڈیز آرمی ونگ کا افتتاح،خواتین کی بھرتیوں کا عمل شروعسعودی مسلح افواج میں پہلے لیڈیز آرمی ونگ کا افتتاح،خواتین کی بھرتیوں کا عمل شروع SaudiArabia FirstWomenMilitaryWing Inaugurated ArmedForces
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

نیب کا فواد حسن فواد کی ضمانت کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہاسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) نے فواد حسن فواد کی ضمانت کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ Nab is an institution which is always only to nominate a personality to demage his dignity by arresting him When proof is demonded by court they show hands upp.... In Every case Stop this make it clear NAB should be shut down this is house of Patwaris just make ways to ruin the efforts and evidence for sure.
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

لاہور سمیت پنجاب بھر میں آٹے کا کوئی بحران نہیں، صوبائی وزرا کا دعویٰلاہور: (دنیا نیوز) صوبائی وزرا میاں اسلم اقبال، فیاض الحسن چوہان اور سمیع اللہ چودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب میں آٹے کا کوئی بحران نہیں، چکی مالکان کو سبسڈائزڈ گندم دے کر اس کی قیمت بیالیس سے پینتالیس روپے کلو کر دی گئی ہے۔ Man of his wordss Ye wazir to khud chor hain
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

مندرہ میں زمین کا تنازع، اراضی پر قبضے کیلئے مبینہ طور پر سرکاری گاڑیوں کا استعمالاسلام آباد: (دنیا نیوز) مندرہ میں زمین کے تنازع اور اراضی پر قبضے کے لیے مبینہ طور پر سرکاری پروٹوکول کی گاڑیاں استعمال کی گئی ہیں۔ سرکاری آدمی سرکاری گاڑی ہی تو استعمال کریں گے۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »