پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و اسٹار آل راونڈر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے ساتھ ہوں اور ظالموں کے خلاف آواز بلند کرتا رہوں گا۔
آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے جلسے کا انعقاد کیا گیا، جس میں فنکار اور کھلاڑی بھی مظلوم کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے موجود تھے۔مشہور گلوکار فاخر نے ’انڈیا جا جا کشمیر سے نکل جا‘ اور ساحر علی بگہ نے ’پاکستان زندہ باد‘ گایا تو مظفر آباد میں ان کے ساتھ بچوں اور بڑوں نے بھی آواز سے آواز ملائی۔
سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ انسانیت کا مسئلہ ہے، وہ اس کے لیے کشمیر ی مسلمانوں کے ساتھ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شاندار استقبال پر آزاد کشمیر کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، دنیا کے کسی بھی کونے میں ظلم ہوگا ہم اس کے خلاف آواز بلند کریں گے۔فلم اسٹار جاوید شیخ نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمام فنکار یہاں کشمیر کی محبت میں آئے ہیں، پاکستان کا ہر بچہ، جوان، بوڑھا کشمیر کاز کے ساتھ ہے، ہم آخری دم تک آپ کے ساتھ رہیں گے۔قومی خبریں سے مزید
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »
جنسی زیادتی کے الزام کے بعد اڈیالہ جیل کے 11 عہدیدار معطل - Pakistan - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »
ذریعہ: AbbTakk - 🏆 2. / 68 مزید پڑھ »