طویل عرصے سے شادی کا انتظار کر رہی تھی: پرینیتی چوپڑا

  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 44 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 21%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

پرینیتی چوپڑا نے انسٹاگرام پر اپنی شادی کی خوبصورت تصاویر پوسٹ کی ہیں

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے کہا ہے کہ وہ ایک طویل عرصے سے اپنی شادی کے دن کا انتظار کررہی تھیں۔

گزشتہ روز شادی کے بندھن میں بندھنے والی پرینیتی چوپڑا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی شادی کی خوبصورت تصاویر پوسٹ کی ہیں۔ پرینیتی چوپڑا نے اپنی زندگی کے سب سے خاص دن پر بھارتی ڈیزائنر منیش ملہوترا کا خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا جبکہ راگھو چڈھا بھی کریم رنگ کی شیروانی میں دلکش نظر آئے۔ایک تصویر میں راگھو اپنی دلہن کو پھولوں کی مالا پہنا رہے ہیں جبکہ ایک تصویر میں اُنہیں پرینیتی کے ماتھے پر بوسہ دیتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے یہ حسین تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ناشتے کی میز پر ہونے والی ہماری ملاقات اور گپ شپ سے ہی ہماری محبت کا معلوم ہوگیا تھا۔مزید پڑھیں:پرینیتی چوپڑا نے مزید کہا کہ ہم ایک دوسرے کے بغیر نہیں رہ سکتے تھے، اب ہمارے ہمیشہ والے رشتے کی شروعات ہورہی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا نے گزشتہ روز ریاست راجستھان کے شہر اودے پور میں پنجابی رسم و رواج کے مطابق شادی کی۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات