طورخم پر کسٹم کی کارروائی، ٹرک سے ایک ارب مالیت کی آئس اور ہیروئن برآمد

  • 📰 geonews_urdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 57 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 26%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

کسٹم عملے نے آج افغانستان سے داخل ہونے والی خالی ٹرک کی تلاشی لی تو ٹرک سے 14 کلو آئس اور 18 کلوگرام ہیروئن برآمد ہوئی: چیف کلیکٹر کسٹم

— فوٹو: رپورٹر

پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی گزرگاہ طورخم پر کسٹم عملے نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ٹرک کے خفیہ خانوں سے ایک ارب روپے مالیت کی آئس اور ہیروئن برآمد کرلی۔ چیف کلیکٹر کسٹم خیبر پختونخوا سعید اکرم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے منشیات اسمگلنگ کرنے کی خفیہ اطلاعات موصول ہوئیں تھی جس پر ٹیم کو خصوصی ٹاسک سونپا گیا، کسٹم عملے نے آج افغانستان سے داخل ہونے والی خالی ٹرک کی تلاشی لی تو ٹرک سے 14 کلو آئس اور 18 کلوگرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ان کا کہنا تھاکہ پکڑی گئی منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت ایک ارب روپے ہے، کسٹم عملے نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران طورخم سرحد اور مضافات میں 1390 ملین روپے مالیت کے منشیات پکڑی...

چیف کلیکٹر کسٹم کا کہناتھا کہ اسمگلرز اور دہشت گرد ایک دوسرے کو سپورٹ کرتے اور یہی وجہ ہے کہ حال ہی میں ڈیرہ اسماعیل خان میں اسمگلنگ کے خلاف کارروائی میں دہشت گردوں نے ہمارے کئی جوانوں کو شہید کیا۔ انہوں کہا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق منشیات سے حاصل آمدنی کو دہشت گردی کے مقاصد کیلئے بھی استعمال کیاجاتا ہے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے ہدایات پر ہرقسم کی اسمگلنگ کے خلاف ہماری کوششیں جاری ہیں اور کسی صورت منشیات، اسلحہ اور نان کسٹم پیڈ اشیا کی اسمگلنگ کو برداشت نہیں کریں گے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 15. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

گھر سے 3 کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمدایف آئی اے نے ایک کارروائی میں پی ای سی ایچ ایس میں واقع گھر سے 3 کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

اے این ایف کی منشیات سمگلنگ کے خلاف کارروائیاں،165کلومنشیات برآمد،15ملزمان ...اے این ایف نے منشیات سمگلنگ کے خلاف 13کارروائیوں میں 165 کلو منشیات برآمد کرکے15 ملزمان گرفتار کرلئے۔ ترجمان ایکسائز کے مطابق  ملتان ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر سے 700 گرام ہیروئن برآمد کی گئی،لاہور ایئرپورٹ پر دوحہ جانے والے مسافر سے 523 گرام آئس برآمد ہوئی،پشاور ائیرپورٹ پر دو کارروائیوں میں دوحہ جانے والے دو مسافروں سے ایک کلو گرام آئس...
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

ڈومیسٹک اکانومی سود سے جان چھڑانےکی جانب گامزن ہے: وفاقی وزیر خزانہاس ہفتے آئی ایم ایف کی جانب سے 1.19 ارب ڈالر کی قسط بھی آجائے گی، پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 8 ارب ڈالر ہیں، سود پر ہی دارومدار ہے، محمد اورنگزیب
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

معاملہ سیاسی جماعتوں کا نہیں اس کا براہ راست تعلق عدلیہ کی آزادی سے ہے: حامد خانچاہے یہ غلطی سپریم کورٹ کی طرف سے تھی یا وزیراعظم کی طرف سے لیکن تصدق جیلانی پر مشتمل انکوائری کمیشن کی تشکیل ایک غلطی تھی: رہنما پی ٹی آئی
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

فیول ایڈجسٹمنٹ 7 روپے 6 پیسہ فی یونٹ سے کم ہو کر 4 روپے 92 پیسے مقرر ہوئی: وزیرتوانائی کی وضاحتنیپرا ٹیرف سے قیمت زائد ہونے پر ایندھن کی اصل قیمت اور ایندھن کی مقررہ قیمت کے درمیان فرق کی رقم وصول کی جاتی ہے: اویس لغاری
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

انگلینڈ کے میدان پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کے خواہشمندپاکستان اور بھارت کی حکومتوں کی جانب سے نیوٹرل وینیو پر راضی ہونے کی صورت میں لارڈز ٹیسٹ میچ کی میزبانی کا خواہشمند ہے: برطانوی میڈیا
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »