طلبی کے باوجود بشریٰ بی بی آج اینٹی کرپشن آفس میں پیش نہ ہوئیں

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 43 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 21%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

طلبی کے باوجود بشریٰ بی بی آج اینٹی کرپشن آفس میں پیش نہ ہوئیں ARYNewsUrdu

اوکاڑہ: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی اہلیہ بشریٰ بی بی طلبی کے باوجود آج اینٹی کرپشن آفس میں پیش نہ ہوئیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اوکاڑہ ملک تصور حسین نے بتایا کہ بشریٰ بی بی کا 4 بجے تک آفس میں انتظار کیا گیا، ان پر من پسند ٹھیکیداروں کو غیر قانونی طور پر ٹھیکے دلانے کا الزام ہے، ان کا آج پیش نہ ہونا غیر حاضری تصور ہوگی۔ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اوکاڑہ نے سابق خاتون اول کو آج پیش ہونے کا نوٹس جاری کر رکھا تھا۔ محکمے کی جانب سے نوٹس ان کے گھر کے باہر چسپاں کیا گیا تھا۔

گزشتہ روز ترجمان اینٹی کرپشن نے اپنے ایک بیان میں بتایا تھا کہ بشریٰ بی بی کو 5 جولائی کو اپنے گاؤں میں ترقیاتی کاموں میں کرپشن کے الزامات پر طلب کیا ہے، ان پر من پسند ٹھیکیداروں کو غیر قانونی طور پر ٹھیکے دلانے کا الزام ہے۔ ترجمان کے مطابق بشریٰ بی بی کو پابند کیا گیا ہے کہ انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر مؤقف دیں، اینٹی کرپشن نے طلبی کا نوٹس زمان پارک اور بنی گالا کی رہائشگاہوں پر چسپاں کیا ہے، ان کی طلبی کا نوٹس وکلا علی بھٹہ اور اویس کو بھی وصول کروایا گیا ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات