شہباز شریف کی طبیعت ناساز، ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیدیا

  • 📰 roznamadunya
  • ⏱ Reading Time:
  • 51 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 24%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

شہباز شریف کی طبیعت ناساز، ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیدیا

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمد شہباز شریف کی طبیعت ناساز ہو گئی جس کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیدیا۔

شہباز شریف کی طبیعت ناساز ہونے پر ڈاکٹرز نے ان کا طبی معائنہ کیا اور انھیں ڈرپ بھی لگائی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے بعد ان کی طبیعت ناساز ہوئی۔ رانا ثناء اللہ نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران بھی شہباز شریف کی طبیعت کی خرابی کا ذکر کیا تھا۔ خیال رہے کہ گزشتہ ایک ماہ سے میاں محمد شہباز شریف نے خود کو قرنطینہ کیا ہوا تھا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے قوم کو آگاہ کیا تھا کہ میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ گیا جس کے بعد میں نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کر لیا ہے۔

کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری، مولانا فضل الرحمن سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے ان کو ٹیلیفون کر کے خیریت دریافت کی تھی۔ اسی طرح پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی لیگی صدر کو ٹیلیفون کیا تھا اور جلد صحت یابی کے لیے دعا کی تھی جبکہ سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھی ٹیلیفون کر کے صحت یابی سے متعلق نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔ٹیلیفون فون کرنے والوں میں چینی سفیر اور دیگر سفارتی عملہ بھی شامل تھا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 14. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

شہباز شریف کی طبیعت ناساز، ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیدیا
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

عدالت کی عزت کے لیے آیا ہوں: شہباز شریفمسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بیماری کی وجہ سے بہتر محسوس نہیں کر رہا، میں عدالت کی عزت کے لیے آیا ہوں۔
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں 23 جولائی تک توسیعلاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بنچ نے مسلم لیگ نون کے صدر و قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کی آمدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت میں 23 جولائی تک توسیع کر دی۔
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

منی لانڈرنگ کیس: شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں 23 جولائی تک توسیع
ذریعہ: roznamadunya - 🏆 14. / 53 مزید پڑھ »

شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں 23جولائی تک توسیعشہباز شریف کی عبوری ضمانت میں 23جولائی تک توسیع ShahbazSharif LHC MoneyLaundringCase InterimBail Extanded 23July PMLN PTIGovernment pmln_org president_pmln Marriyum_A pid_gov shiblifaraz MoIB_Official
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

منی لانڈرنگ کیس: شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں 23 جولائی تک توسیعمنی لانڈرنگ کیس: شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں 23 جولائی تک توسیع ShehbazSharif Lahore HighCourt Plea MoneyLaunderingCase AssetsCase Bail 23rdJuly Extended pid_gov MoIB_Official GOPunjabPK pmln_org CMShehbaz
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »