شام میں کار بم دھماکے کے باعث 10 افراد ہلاک - ایکسپریس اردو

  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 50 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 23%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

شام میں کار بم دھماکے کے باعث 10 افراد ہلاک

شام میں ترک سرحد کے نزدیکی شہر تل ابیض میں بارودی مواد سے بھری ایک کار کو دھماکے سے اُڑا دیا گیا جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق تل ابیض میں ہفتے کے روز کار بم دھماکے میں 10 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔ اس سرحدی شہر پر ترکی کی فوج کا کنٹرول ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 4 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ ترک وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں حملے کی ذمہ داری کرد جنگجوؤں پر عائد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کار دھماکا صنعتی علاقے میں کیا گیا ہے، کرد باغی مسلسل امن معاہدے کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ تل ابیض میں یہ اس ماہ یہ تیسرا کار بم دھماکا ہے۔

دوسری جانب ترک فوج نے الرقہ کے شمال میں واقع قصبے عین عیسیٰ میں کارروائی کی جس کے دوران کرد جنگجوؤں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس علاقے پر شامی حکومت کا مکمل کنٹرول ہے، اس کے باوجود اس علاقے میں ایک ہفتے میں 9 بم دھماکے ہوچکے ہیں۔ واضح رہے کہ ترک فوج نے شام میں کردوں کے علاقوں میں پیش قدمی کرتے ہوئے سرحدی علاقوں تل ابیض اور راس العین کے بیشتر حصوں پر قبضہ حاصل کر لیا ہے تاہم امریکا کی مداخلت پر کرد جنگجو اور ترکی نے پیش قدمی روک کر امن معاہدے پر اتفاق کرلیا تھا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

Ina Lillaha hay wa inna illiahay rajioon

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

شام میں ہسپتالوں اور فوجی تنصیبات پر بمباری میں 45 افراد ہلاکدمشق(صباح نیوز) شام میں حکومتی، روسی اور اسرائیلی فضائی حملوں میں 44 افراد ہلاک اور
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

خانیوال میں کار حادثے میں ایک شخص جاں بحقخانیوال کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔ جی این این کے مطابق یہ حادثہ اس
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

کراچی میں ڈینگی سے مزید 2 جاں بحق، خیبر پختون خوا میں مرض میں کمیکراچی میں ڈینگی سے مزید 2 جاں بحق، خیبر پختون خوا میں مرض میں کمی تفصیلات جانئے: DailyJang
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

ترکی شمالی شام میں دہشتگرد ریاست کے قیام کی اجازت نہیں دے گاترکی شمالی شام میں دہشتگرد ریاست کے قیام کی اجازت نہیں دے گا Read News Turkey RTErdogan Terrorist pid_gov
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

شام میں پہلی کینسر دوا ساز فیکٹری کا افتتاحشام میں پہلی کینسر دوا ساز فیکٹری کا افتتاح Syria FirstCncerPharmaceuticalFactory Inaugurated Damascus
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

شہرقائد میں پولیس اہلکاروں کی کار پر فائرنگ،شہری جاں بحقشہرقائد میں پولیس اہلکاروں کی کار پر فائرنگ،شہری جاں بحق Pakistan Karachi Police Firing Car Killed SindhGovt_ sindhpolicedmc pid_gov MoIB_Official
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »