شاعر مشرق علامہ اقبال کا آج 86 واں یوم وفات

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 47 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 22%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ وطن کا خواب دیکھنے والے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا آج 86 واں یوم وفات منایا جا رہا ہے۔

شاعر مشرق علامہ اقبال وہ شخصیت ہیں جنہوں نے برصغیر پاک وہند کے مسلمانوں کے لیے سب سے پہلے علیحدہ وطن کا خواب دیکھا جس کو بعد ازاں قائد اعظم نے تحریک پاکستان کے رہنماؤں کے ہمراہ مل کر جمہوری جدوجہد سے تعبیر بخشی۔ آج ان ہی علامہ اقبال کی 86 ویں برسی ہے۔

علامہ اقبال 21 اپریل 1938 کو اس جہان فانی سے رخصت ہوئے اور لاہور میں بادشاہی مسجد کے قریب ان کا مزار ہے۔ علامہ اقبال کو انہیں اپنی قوم سے بچھڑے 86 برس ہو چکے ہیں مگر ان کی تعلیمات آج بھی پاکستانیوں کے دلوں میں زندہ ہیں او رقوم آج ان کا 86 واں یوم وفات عقیدت واحترام کے ساتھ منا رہی ہے۔ 9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں علامہ اقبال جیسی مدبراور دو راندیش شخصیت نے جنم لیا جنہیں تا قیامت سنہری الفاظ میں یاد کیا جائے گا۔ علامہ محمد اقبال ہی وہ انمول شخصیت ہیں،جنہوں نے تصوّر پاکستان پیش کر کے برصغیر کے مسلمانوں کی جدو جہد آزادی کو پہلی دفعہ باقاعدہ شکل میں پیش کیا۔

انہیں عالم اسلام کے ایک معروف شاعر فلسفی اورمفّکر کی حیثیت سے بھی پہچانا جاتا ہے۔ اقبال نے مسلمانوں کو غلامی کی زنجیریں توڑنے کے لیے نسلی و فرقہ وارانہ تفریق کو بالائے طاق رکھ کر باہم متحد ہونے کی تلقین کی۔ بحیثیت قوم ہمیں آج کے دن یہ عہد کرنا چاہیے کہ علامہ اقبال کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ملک پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

ایران کا اسرائیل پرحملہ، سلامتی کونسل کا اجلاس بغیرنتیجے کے ملتویمشرق وسطیٰ تباہی کے دہانے پر ہے خطے کو تباہ کن جنگ کے خطرے کا سامنا ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

پاکستان نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر حملے کے بعد خطے میں بڑھتی کشیدگی پر مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہےپاکستان کو مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گہری تشویش ہے، پاکستان صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

ملک بھر میں یوم پاکستان آج جوش و جذبے سے منایا جائے گااسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آج ملک بھر میں یوم پاکستان  قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا۔ دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21 ،21 توپوں کی سلامی سے ہوگا۔  یوم پاکستان کی مرکزی تقریب شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں ہوگی، جہاں مسلح افواج کے دستے اپنی بھرپور طاقت اور نظم کا مظاہرہ کریں گے۔ افواج پاکستان کی پریڈ کے...
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

پاکستان گہری تشویش کیساتھ مشرق وسطیٰ کی صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے: دفتر خارجہپاکستان نےکئی مہینوں سے بین الاقوامی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا تھا، پاکستان نے کہا تھا: ترجمان دفتر خارجہ
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

چینی وزیر خارجہ کا ایرانی اور سعودی ہم منصب سے رابطہ،مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ...بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن )چینی وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی اور سعودی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر بات کی گئی۔نجی ٹی وی جیونیوز نے خبر ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ چین نے علاقائی اور پڑوسی ممالک کو نشانہ نہ بنانے کے ایران کے اقدام کو سراہا ہے۔ایرانی وزیرخارجہ سے گفتگو میں چینی وزیرخارجہ نے کہا کہ یقین ہے ایران اپنی...
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

مومنہ اقبال کا بھی پاکستانی کرکٹرز کے میسیجز موصول ہونے کا انکشافمیسجز کرنے والے کرکٹرز عُمر میں مجھ سے بڑے ہیں، مومنہ اقبال
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »